اضلاع کی خبریں 26.02.2013

دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے: خواجہ انوار احمد شیخ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے، پیپلزپارٹی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اس لئے دوسری جماعتوں سے لوگ اس جماعت میں شامل ہورہے ہیں، وہ حلقہ این اے 96 کے علاقہ علی پارک میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب سے اشرف سرویا، ملک وارث، شیخ نصیر احمد، حاجی سیف، چودھری ذوالفقار و دیگر نے بھی خطاب کیا، خواجہ انوار احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری استحکام کے لئے کام کیا ہے اسلئے ملک بھر کے عوام اس جماعت پراعتماد کررہے ہیں، پیپلزپارٹی ملک کی موثر جمہوری قوت ہے اور روز بروز یہ مزید مضبوط ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفا ق کی علامت ہے، پیپلزپارٹی نے ملک کے دیرینہ مسائل پر قابو پایا ہے اور عوام کوریلیف دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کو آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا : خواجہ ایوب الیاس
گوجرانوالہ خواجہ ایوب الیاس(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں اگر پاکستانی مستقبل کو روشن کرنا ہے تو چوروں کا دیا گل کرنا ہوگا، لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے تو عوام کو آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا، وہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس سے غلام رحمانی بٹ، خواجہ مسعود الیاس، ہارون اشرف، عمران رشید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں تعمیروترقی کے حوالے سے پنجاب کو بدل دیا ہے اور اب ہم پاکستان کو بدلیں گے، آئندہ عام انتخاب میں مسلم لیگ ن بھر پور طریقہ سے کامیاب ہوکر پورے ملک کی خدمت کرے گی، پاکستان میں کرپٹ مافیا نے جو اندھیرے پھیلائے ہیں، ہم ان اندھیروں کو دور کریں گے، پاکستان کے عوام کو امید اور حوصلہ دیں گے اور ملک کوامن کاگہوراہ بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفاہمت کے نام پر آتے جاتے اتحادی اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں:شاہد منیر گوندل
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ مفاہمت کے نام پر آتے جاتے اتحادی اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں، غفلت اور بد عنوانی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجاکھ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے احسان اللہ وڑائچ، اشتیاق مغل، رانا خالد محمود تنویر، عبدالباسط باجوہ، چودھری عمران گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا، شاہد منیر گوندل نے کہا کہ بیوروکریسی بے لگام اور سیاسی قیادت بے حس ہوچکی ہے ان کی ترجیحات میں عوام کے مسائل اور مصائب کہیں نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ باکردار اور محب وطن قیادت کے فقدان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے، شاہد منیر گوندل نے کہا کہ عوام امریکی غلا م حکمرانوںکے خلاف جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ جب تک سرمایہ دار،جاگیر دار اور وڈیرے اقتدار پر قابض ہیں عوام کو حقیقی نمائندے نہیں مل سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک بیروزگاری، کرپشن، دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا:رضوان چیمہ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی زون پی پی 92 چودھری رضوان چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک بیروزگاری، کرپشن، دہشتگردی اور خود ساختہ بحرانوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مخلص اور ایماندار قیادت کا انتخاب قوم کی پہلی ترجیح ہے، قوم اب ظالم حکمرانوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔ چودھری رضوان چیمہ نے کہا کہ بہت جلد اسلام کے نام لیوا عوامی طاقت سے برسراقتدار آکر پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی ریاست بنا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے :مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علما پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے فرقہ وارانہ قتل و غارت کے خاتمے کیلئے سنی اتحادکونسل کے چیئر مین صاحبزادہ فضل کریم کے 20نکاتی فارمولے کی تائیدو حمایت کرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس پر عمل کر کے ملک کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے دفتر میں علما کرام اور عہد یداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر نیکال ڈالنے کی بجائے وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر مگر مچھ کے آنسو بہانے والے مسلم لیگ ن والے کالعدم تنظیموں سے انتخابی اتحاد اور ان کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اس دہشت گردی میں برابر کی ملوث ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت ، لاقانونیت اور انتہا پسندی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اسکا خاتمہ نہ کیا گیا تو مستقبل میں سنگین نتائج برآمد اور معیشت تباہ و برباد ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملکی سلامتی اور امن کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے ، کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک توڑا جائے ، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائو ن کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسداد ڈینگی کے لئے حکومتی پالیسی کا مقصد عوامی شعور اجاگر کرنا اور صفائی کے کلچر کو فروغ دینا ہے:ڈی سی او گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ذاتی اور اجتماعی کوششوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داری محسوس کرے تو متوقع نتائج حاصل ہوسکتے ہیںان خیالات کا اظہار ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ نے انسداد ڈینگی مہم کو موثر طورپر بڑھانے اور عوام میںزیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی او( سی) وسیم عباس ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر مسعود’ ڈی ایچ اوڈ اکٹرمہ جبیں قمر’ محکموں کے افسران ‘ سماجی تنظیموں کے افراد اور تمام شعبوں کے سرکردہ افراد اس موقع پر شریک تھے۔ ڈی سی اونے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے حکومتی پالیسی کا مقصد اس بیماری سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا اور صفائی کے کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھتے ہوئے ہر طرح کی آلودگی سے نجات حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ گھروں ‘ تعلیمی اداروں ‘ دفاتر’ گلیوں محلوں ‘ بازاروں کارخانوں اور کاروباری مراکز میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں دلچسپی پیدا کرنے سے ہم نہ صرف ڈینگی بلکہ دیگر بہت سے امراض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ محکمہ کی کاوشوں میں بھرپور معاونت جاری رکھے گی دیگر سرکاری محکموں کو بھی آگے بڑھ کر اس اقداما ت میں شریک ہو ناچاہیئے انہوںنے کہاکہ عوامی فلا حی اداروں کو فعال کارکردگی کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جن میںواسا’ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورٹی ایم ایز کو گائیڈ لائنز دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شوکت محمود گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بسلسلہ پرائس کنٹرول شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ کی ہدایت کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر شوکت محمودگوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بسلسلہ پرائس کنٹرول شہر کے مختلف بازاروںگورونانک پورہ ‘ ماڈل ٹائون’ چاندنی چوک اور دھلے کا اچانک دورہ کیا وہاں سے مہنگے داموں گوشت اور دیگر اشیا خوردونوش فروخت کرنے والے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں نوید’ اشرف’ ندیم ‘ عامر’ جہانگیر’ صغیر’ رضوان’ سلیم’ سفیان اور عدنان گلریز کو تین تین دن کے لئے جیل بھجوایا اور ساتھ تین تین ہزار روپے جرمانہ بھی کیا جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید دو دن قید بھگتناہو گی اس موقع پر سپیشل مجسٹریٹ نے متعلقہ دکانداروں کو سختی سے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری نرخ نامہ اپنی دکانوں پر ضرور آویزاں کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاپی والے لائسنس کو جلد ازجلد کمپیوٹرائزڈ کروا لیں بصورت دیگر نہ تو ان کی تجدید ہو گیا:سید انتصار حسین جعفری
گوجرانوالہ(جی پی آئی)چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ سید انتصار حسین جعفری نے ڈرائیور حضرات کو ایک دفعہ پھرتنبیہہ کی ہے کہ وہ اپنے پرانے کاپی والے لائسنس کو جلد ازجلد کمپیوٹرائزڈ کروا لیں بصورت دیگر نہ تو ان کی تجدید ہو گیاو رنہ ہی کمپیوٹرازڈ ہوںگے انہوںنے پوسٹ ماسٹر جنرل کو اس بارے خصوصی ہدایت کی کہ وہ ڈاکخانہ میں تجدید کے لئے آنیوالے افراد کو اس بارے بریف کریں چیف ٹریفک آفیسر نے مزیدکہاکہ گوجرانوالہ میں ڈرائیونگ لآئسنس کے اجرا کو صرف اورصرف میرٹ پر ممکن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس مقصد کے لئے لائسنس برانچ میں کیمرے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ کو ختم کیا جاسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں :میاں محمد ارقم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)رکن صوبائی اسمبلی و راہنما پیپلزپارٹی میاں محمد ارقم خاں کا کہنا ہے کہ کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جماعتوںکو کارکنان کی قربانیاں اور محنت کے نتیجے میں کامیابی اور حکومت ملتی ہے، پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کو بھی اقتدار پیپلزپارٹی کے کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ملا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کارکنان پیپلزپارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور قیادت بھی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی پر زور دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت کامیابی سے پوری کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں دھڑکن بن چکی ہے اور اسکی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادی کس بنیاد پردوبارہ اقتدارمانگ رہے ہیں :عمران خالد بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادی کس بنیاد پردوبارہ اقتدارمانگ رہے ہیں ارباب اقتدارکی نااہلی اورناقص کارگردگی سے قومی اداروں کوناکام بنادیا پاکستان کو قبرستان بنانے والے حکمران کو جس کسی نے ققٹ دیا وہ بھی ان کے گناہوں میں برابرکے شریک ہوگا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مشاورت سے عبوری حکومت کے قیام اورعام انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے اتحادی حکمران کراچی،کوئٹہ،خیبرپختوان میں بدامنی کے واقعات کا سدباب کرنے میں ناکام رہے حکمران اپنی ناکامیوں سے کچھ سیکھنے اوراصلاح کرنے کی بجائے غلطیاں دہرانے میں مصروف ہیں مسلم لیگ ن ملک بچانے کیلئے پرامن اورآئینی تبدیلی کی خواہاں ہے مگراتحادی حکومت کی بدترین ناکامی اوربدنامی کے باوجود ن لیگ کی قیادت کسی آئین اقدام کے حق میں نہیں حکمرانوں کو انکے جرائم کی سزادینا عدلیہ اورووٹروں کا کام ہے انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کوسیاسی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں اورٹانگے کی سواریوں پرمشتمل سیاسی جماعتوں کے قائدین چھپ کرریاست کرنے اورعوام کے بے وقوف بنانے والے بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدنا غوث اعظمنے علم و تصوف سے روحانی انقلاب برپا کیا :پیر تبسم بشیر
نارووال(جی پی آئی)سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے علم و تصوف سے روحانی انقلاب برپا کیا ۔بے راہ رو انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے ہوئے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی پھیلائی ۔روحانیت و تصوف کو علم و عمل سے تعبیر کر کے راہبانیت کا قلع قمع فرمایا۔ ”محی الدین ”کے لقب کی عملی تصویر بن کر احیائے دین محمدی ۖ کے لئے منبر و محراب کی زینت بنے ۔درس و تدریس سے خانقاہ عالیہ بغداد کو سجا کر عالم روحانیت سے وابستہ افراد کو سبق دیا کہ حصول علم و فروغِ علم جبتک درگاہوں سے میسر آتا رہے گا امن و محبت کے دیپ روشن ہوتے رہیں گے ۔آج بھی حضر ت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی سیرت و تعلیمات ملت اسلامیہ کے لئے مینارہ نور ہیں۔ حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ بادشاہوں کے در پر نہ جاتے بلکہ بادشاہ آپ کے با وقار اور بلند کردار دیکھ کر نیاز مند ہوتے ۔آپ رضی اللہ عنہ نے تصوف و فقہ پر قلم اٹھا کر ملت اسلامیہ کی تربیت و اصلاح کا جامع دستو العمل دیا ۔آپ کا قدم آج بھی ولیوں کی گردنوں پر ہے۔ جبتک دنیا میں قادری فیض کے جھنڈے لہراتے رہیں گے قوم مسلم کا سر افتخار سے بلند ہوتا رہے گا ۔سیدناعبد القادرجیلانی رضی اللہ عنہ اسلام میں شدت پسندی کے قائل نہ تھے بلکہ محبت و رواداری آپ کی تقریر و تحریر سے عیاں ہے ۔آج بھی اگر ہمارے حکمران غیروں کا طواف چھوڑ کر اولیا اللہ کی خانقاہوں سے راہنمائی حاصل کریں تو ملکی بحرانوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے تحریک اویسیہ پاکستان تحصیل پسرور کے زیر اہتمام ”عظمت غوث الوری کانفرنس”سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر مولانا محمد طارق اویسی ،حافظ محمد اعظم عطاری اور صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی مہمان خصوصی تھے ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیدناغوث اعظم رضی اللہ عنہ ملتِ اسلامیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ حکمران عوام کو آئے روز بحرانوں میں ڈال کر اپنی حکومت کو طوالت دینے کی کوشش میں ہیں ۔مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا طوفان عوام کو ذہنی مریض بنا رہا ہے ۔حکمران اپنی شہ خرچیاں چھوڑ کر سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی باعث فخر سیر ت اپنا کر عوامی خدمت کا جذبہ پیدا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم کے زیور کے بغیر کو ئی قو م و معا شرہ تر قی نہیں کر سکتا قو م کے معما رو ں کی تعلیم پر خصو صی تو جہ دینا ہو گی
وزیر آ باد(جی پی آئی) تعلیم کے زیور کے بغیر کو ئی قو م و معا شرہ تر قی نہیں کر سکتا قو م کے معما رو ں کی تعلیم پر خصو صی تو جہ دینا ہو گی ۔ملک و قوم کی کما ن ان ہی معما رو ں نے سنبھا لنی ہے ۔پرا ئوی ٹ سکولز قو م کے معما رو ں کی تعلیمی استعداد بڑ ھا نے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر کنٹری مینجر مسلم ہینڈز انٹر نیشنل و سا بق نا ظم صا حبزادہ سید ضیا النور اور سا بق نا ظم محمد آ صف کلیر نے الیو سف کیڈٹ سکول وزیر آ باد میں سا لا نہ تقریب تقسیم انعا ما ت کے مو قع پر کیا ۔تقریب کے ڈا ئریکٹر محمد اکرم پہلوان ،پر نسپل حا فظ عنا ئت گھمن ،افتخا ر احمد بھٹی و سیگر نے بھی خطا ب کیا ۔اس مو قع پر ڈا ئریکٹر محمد اکرم نے کہا کہ ہم تعلیم کو مقد س پیشہ سمجھ کر قو م کے معما رو ں میں اس علم کو منتقل کر رہے ہیں ۔پرا ئیو یٹ تعلیمی ادارے گو ر نمنٹ تعلیمی ادارو ں سے زیا دہ علم دو ستی کا حق ادا کر رہے ہیں ۔پرا ئیو یٹ تعلیمی ادارے تعلیم کو عا م کر نے کو صد قہ جا ریہ سمجھ کر اس مشن پر کا م کر رہے ہیں ۔یہ کا رو با ر کے سا تھ سا ت عبا دت بھی ہے ۔جو تعلیم کو صرف کا رو با ر سمجھتے ہیں وہ ملک و قوم کے سا تھ سا تھ اپنا بھی نقصا ن کر تے ہیں ۔چا رو ں صو بو ں کی حکو متو ں کو پرا ئیو یٹ اور گو ر نمنٹ تعلیمی ادارو ں میں یکسا ں نصا ب جا ری کر نا چا ہئے تا کہ امیر غریب کا فر ق مٹ جا ئے اور ان کو یکسا ں تعلیمی میدا ن میسر آ ئے ۔بعد ازا ں سکو ل کے بچو ں نے رنگا رنگ ورا ئٹی پرو گرام پیش کئے جن کو مہما نو ں نے بہت سرا ہا آ خر میں پو زیشن ہو لڈرز طلبا طا لبا ت میںمہما ن خصوصی نے انعا ما ت تقسیم کئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک و قوم کا مستقبل نو جوان نسل سے وابستہ ہے نو جوانو ں کو در پیش مسا ئل کے خا تمہ اور علا قہ کی بہتری کے لئے مثبت کوششیں برو ئے کا ر لا ئیں گے
وزیر آ باد(جی پی آئی) ملک و قوم کا مستقبل نو جوان نسل سے وابستہ ہے نو جوانو ں کو در پیش مسا ئل کے خا تمہ اور علا قہ کی بہتری کے لئے مثبت کوششیں برو ئے کا ر لا ئیں گے اور تعلیمی امور کے علا وہ روز گار کے حصو ل میں نو جوانو ں کی معا ونت کی جا ئے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ہم خیا ل کے رہنما چو ہدری احمد نا صر چٹھہ نے شہزادا للہ چیمہ کی رہا ئشگا فقیر انوالی میں ایک تقریب کے دورران نو جوانو ں پر مشتمل جٹ اتحا د ینگ فیڈ ریشن کے نا م سے ایک تنظیم اور اسکی با ڈی کی تشکیل کے مو قع پر کیا ۔شہزاد اللہ چیمہ کو ضلعی صدر ،محمد طلحہ وڑا ئچ کو جنرل سیکر ٹری،صداقت علی چیمہ تحصیل صدر اور اظہر چیمہ کو جنرل سیکر ٹری مقرر کیا گیا ۔تقریب سے مسلم لیگی رہنما عا بد حسین چیمہ،غلا م مصطفے چیمہ اور محمد فیا ض فیضی نے بھی خطا ب کیا ۔تقریب میں زرنا ب چیمہ،نبیل احمد سما ں،زاور حیدر چیمہ،انس چیمہ،محسن امین،شا ہد وریا ،رو حیل بٹ کے علا وہ کثیر تعداد میں نو جوا نو ں نے شر کت کی ۔احمد چٹھہ نے کہا کہ نو جوانو ں کو ملکی تعمیرو ترق ی میں اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ۔جٹ اتحا د ینگ فیڈ ریشن جیسی تنظیمیں معا شرے میں امن و اما ن کی صورتحا ل بہتر بنا نے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔سپا سنا مہ پیش کر تے ہو ئے ضلعی صدر جٹ اتحاد ینگ فیڈ ریشن شہزاد اللہ چیمہ نے کہا کہ ہم نے ایک ایسی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جو نو جوانو ں کے مسا ئل حل کر نے کے لئے تما م تر صلا حیتیں برو ئے کا ر لا ئے گی اور آ نے والے وقت میں اس تنظیم کا نیٹ ورک صو با ئی سطع تک پھیلا دیا جا ئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجا ب میں مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نا ہو تی تو اس کا حا ل بھی دو سرے صوبو ں جیسا ہو تا
وزیر آ باد(جی پی آئی) پنجا ب میں مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نا ہو تی تو اس کا حا ل بھی دو سرے صوبو ں جیسا ہو تا ۔سندھ ،بلو چستا ن اور سر حد میں شہری نہیں قو می سلا متی قتل ہو رہی ہے ۔کو ئٹہ میں ایک ما ہ میں دو سری با ر قتل حکو مت کے بے حسی ،نا اہلی اور گفلت کا نتیجہ ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ملک شہبا ز کلیار مہر طا ہر جا وید مٹھو سے گفتگو کر ت ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ قا ئد اعظم میڈ یکل ہسپتا ل یو نیورسٹی کا نا م بھٹو کے نا م سے منسو ب کر کے قا ئد اعظم کی رو ح کو تکلیف دی گئی ۔قا ئد اعظم مسلم لیگ کو اپنا نا م تبدیل کا دینا چا ہئے ۔انہو ں نے کہا کہ اتحا دی حکو مت نیا ہسپتا ل یو نیورسٹی بنا کر اس کا نا م ذو الفقا ر علی بھٹو کے نا م پر رکھیں ۔انہو ں نے کہا کہ25سال کے لڑ کے سیا سی پا رٹیا ں نہین چلا سکتے ۔بڑ ی پا رٹیا ں اپنی جما عتو ں کی قیا دت اپنے بچو ں کے سپر د کر رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دو لت اور مصلحت کی بجا ئے خد ما ت اور میر ٹ پر ٹکٹ دئے جا ئیں ۔حلقہ این اے 101مین عوام کی پسند کے خلا ف کسی کو ٹکٹ دیا یا کسی کی حما ئت کی گئی تو عوام اس فیصلے کو مسترد کر دیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ (ق ) لیگ قا ئد اعظم کے نا م کو سیا سی سپو رٹ کے لئے استعما ل کر نا بند کر دے ،قا ئد اعظم میڈیکل کالج کا نا م تبدیل کر نے کے حما ئت کے بعد اب (ق٩ لیگ کو اپنا نا م تبدیل کر لینا چا ہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکرم خان درانی نے کرم تنگی ڈیم پروجیکٹ میں رکاوٹیںڈالیں جس سے جنوبی اضلاع میں ترقی نہ ہوسکی: سلیم سیف اللہ خان
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہمخیال کے مرکزی چیئرمین سلیم سیف اللہ خان نے سابق وزیر اعلی محمد اکرم درانی کو مروت علاقے کی پسماندگی اور کرم تنگی ڈیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ سیف اللہ برادران کی کوششوں سے کرم تنگی ڈیم منصوبے پر جلد کام شروع کردیا جائے گا جس سے علاقے میں سبز انقلاب آئے گا ۔اس سے قبل جمعیت علما اسلام کے رہنما نے جے یو آئی سے مستعفی ہو کرسینکڑوں ساتھیوں سیف اللہ برادران کے گروپ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجیں جو ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھا سکیں ماضی میں کبیر خان اور مولانا امان اللہ خان ایم این اے ضرور منتخب ہوئے لیکن پورا عرصہ اسمبلیوں میں خاموش رہے اور عوام کی خدمت نہیں کی اس کے برعکس سیف اللہ برادران کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ہم ٹیکس چور ہیں نہ ہماری ڈگریاں جعلی ہیں ملازمتیں فروخت کی ہیں نہ تبادلوں پر رشوت لی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم صحت روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کا سہرا سیف اللہ برادران کے سر ہے اس لئے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں تاکہ مخالفین کو آئندہ انتخابات میں ٹف ٹائم دیا جاسکے سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین بند باندھنے میں مصروف ہیں لیکن سیف اللہ برادران کے حامیوں کے ریلے کے سامنے یہ بند ریت کے ٹیلے ثابت ہوں گے اور شکست ان کا مقدر ٹھہرے گی ۔پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے چئیرمین سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ سیف اللہ برادران نے لکی مروت میںریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جو کسی نے بھی نہیں کروائے ۔انہوں نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اکرم خان درانی نے لکی مروت کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا اور کوئی ترقیاتی کام نہیںہونے دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کامعروف دانشور،اقبال شناس اور ماہر تعلیم ڈاکٹر نذیر قیصر کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف دانشور، اقبال شناس اور ماہر تعلیم ڈاکٹر نذیر قیصر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کااظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میںمحمدشہبازشریف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق دور میں جنوبی پنجاب کے منصوبوں میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ زر بابا چالیس چوروں کی ریکارڈ لوٹ مار کے باعث ملک کی معیشت تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی ہے۔ نااہل حکمرانوں کی کرپشن پر ڈاکو اور چور بھی شرما جائیں۔ کھربوں روپے کی کرپشن کے میگا سکینڈلز وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ حکومت پانچ برس پورے کرنے کے باوجود ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکال سکی۔ آج بھی ملک میں چاروں طرف اندھیرے ہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے اور عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ کھاد سکینڈل، این آئی سی ایل سکینڈل، سیف سٹی سکینڈل، رینٹل پاور سکینڈل، اوگرا اور حج سکینڈل حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کو اپنے سیاہ کارناموں کا جواب عوام کو دینا پڑے گا اور لوٹی ہوئی دولت قوم کو واپس کرنا ہوگی۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ڈکٹیٹر مشرف اور زرداری کے حواریوں نے اپنے سابق دور میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کامو ںکے نام پر ریکارڈ کرپشن کی جبکہ ہماری پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ہم نے پنجاب میں سابق دور حکومت کے 52 ارب کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ 260 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے ہیں۔ چشتیاں، حاصل پور ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، میانولی، اٹک اور رحیم یار خان میں قائم جدید سہولتوں سے آراستہ دانش سکول کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ بہاولپور میں 410 بیڈز پر مشتمل جدید ہسپتال جلد کام شروع کر دے گا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں نئے میڈیکل کالجز، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ، ہسپتال اور دیگر تعلیمی ادارے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں پڑھا لکھا پنجاب کے حوالے سے شور مچانے والوں نے اپنے دور میں شعبہ تعلیم کیلئے صرف11ارب روپے خرچ کئے جبکہ ہماری حکومت نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے اور 5 برس کے دوران111 ارب روپے صرف کئے۔ سابق دور میں شعبہ صحت پر 12ارب روپے جبکہ ہماری حکومت نے 71 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سابق دور میں صرف 3ارب 70 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ ہماری حکومت نے 43ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ کرپشن اور فراڈ کرنے والی سابق حکومت اور ہماری شفاف حکومت کی کارکردگی کا کوئی موازنہ ہی نہیں بنتا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پورے صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پیٹ کاٹ کر وسائل فراہم کئے ہیںاور آج پنجاب دیگر صوبوں کے مقابلے میں کارکردگی کے اعتبار سے بہت آگے ہے۔ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے اور اگر اللہ تعالی نے عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع دیا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی قیادت میں حقیقی معنوں میں نیا پاکستان تعمیر کریں گے جہاں پر آئین اور قانون کی حکمرانی ہوگی اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔وزیراعلی نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس منصوبہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے ،مخالفین کو چپ لگ گئی: محمد شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ گزشتہ 5 برس کے دوران پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے سابق دور میں موٹروے کی تعمیر کا عظیم کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جدید، آرام دہ، باکفایت اور تیز رفتار سہولیات کی فراہمی کیلئے ریکارڈ مدت میں میٹرو بس پراجیکٹ مکمل کیا ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔ میٹرو بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ اس عظیم الشان منصوبے پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ وہ آج ماڈل ٹائون میں میٹرو بس سسٹم کے آپریشنل امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں صرف 30 ارب روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے اور عوام کی بہت بڑی تعداد میٹرو بسوں پر روزانہ سفر کر رہی ہے جو کہ منصوبے کی شاندار کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مخالفین میٹرو بسیں چلتا دیکھ کر چپ ہوچکے ہیں کیونکہ یہ منصوبہ عوام کو بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ وقت اور تیل کی بچت کے باعث ہمارا یہ منصوبہ ساڑھے چار برس کے دوران اپنی لاگت پوری کر لے گا جبکہ مشرف کے حواریوں نے اپنے دور میں انڈر گرائونڈ ریپڈ ماس ٹرانزٹ کا کا غذی منصوبہ بنایا تھا جس پر 240 ارب روپے لاگت آنی تھی جبکہ میٹرو بس پراجیکٹ کم خرچ بالا نشین ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ میٹرو بس سروس نے اپنے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ پاکستان کے اپنی نوعیت کے منفرد اور تاریخ ساز منصوبے سے عوام کی توقعات پوری ہوئی ہیں۔ مسافروں کو اعلی معیار کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھایا جا رہا ہے اور مزیدبسیں ترکی سے منگوائی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر میٹرو بسوں پر سفرکرکے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔ میٹرو بس سروس ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلاب ہے اور اس کا مقصد صرف عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے۔11ماہ کی قلیل ملک میں ایک گنجان آباد شہر میں ایسا عظیم الشان منصوبہ برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرکے گڈگورننس اور شفافیت کی ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کیلئے قومی پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔میاں منیر ہانس
لاہور( جی پی آئی)اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ اختیارات دینے کیلئے قومی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے جسے عنقریب پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائیگا۔انہوں نے کہاسمندر پار پاکستانیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مذکورہ مسودے میں بھی بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی وطن کی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے او پی ایف نے ملک کے اندر مختلف منصوبے متعارف کرائے ہوئے ہیں جن میںہائوسنگ سکیمیں’سکولز’فارن ایکسچینج کارڈ سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں جبکہ اس پالیسی کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو آزادی اظہار’ووٹ کا حق’پارلیمنٹ میں نمائندگی اورانکی قانونی امداد شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جرمن کمپنی کا چولستان میں100ارب سے شمسی توانائی کا منصوبہ لگانے کا فیصلہ خوش آئند ہے:چوہدری اللہ رکھا
لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ جرمن کمپنی کا چولستان میں100ارب سے شمسی توانائی کا منصوبہ لگانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،ملت سکول میں سولر انرجی پینل تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ن لیگ کا عوام کو خوبصورت تحفہ ہے ،شمسی توانائی سے 450میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی اور یہ ایک سال میں مکمل ہوگا،ماضی میں ہر حکومت نے چولستان کو نظر انداز کیا ہے،پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں بہت کام کرنے کا اعلان کرتی ہے مگر عملی طورپر اس کی کارکردگی صفر ہے ،ن لیگ نے جنوبی پنجاب میں عوام کو کچھ نہیں دیا،یہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ہے جو وہاںکے عوام کے لئے دن رات کام کررہی ہے ،مذکورہ منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس سے وہاں کے عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلی آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرپشن کے چیمپئن پرویزالہی کو پنجاب کی ترقی ہرگز گوارا نہیںعابد شیر علی
لاہور(جی پی آئی) ممبر قومی اسمبلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ق لیگ کے دورحکومت میں پنجاب میں کوئی منصوبہ کرپشن اور بدعنوانی سے پاک نہیں تھا بلکہ کئی منصوبوں کو کاغذی کارروائیوں کے ذریعے ایک سے زائد مرتبہ شروع کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ فنڈز خورد برد کئے جا سکیں۔ اقربا پروری اور لوٹ مار کا نیا باب رقم کرنے والے پرویزالہی اب کس منہ سے پنجاب حکومت کے ان منصوبوں پر تنقید کر رہے ہیں جن کا مقصد عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے۔ عابد شیر علی نے پرویزالہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جنوبی پنجاب سے ہمدردیاں جتانے والے سیلاب کے دنوں میں کہاں غائب تھے؟ کیا وہ اپنے سیاسی آقا زرداری کے ساتھ پیرس میں گھوم رہے تھے یا علاج معالجے کے بہانے کسی اور ملک کے دورے پر تھے؟ انہوں نے کہا کہ حقائق گواہ ہیں کہ ق لیگ نے جنوبی پنجاب کو ہر شعبے میں بری طرح نظرانداز کیا لیکن آج محض سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے جوش خطابت سے پرویزالہی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ موجودہ پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت سمیت ہر سیکٹر میں جنوبی پنجاب کو اس کے تناسب سے بھی کہیں زیادہ فنڈز فراہم کئے ہیں اور وزیراعلی محمد شہبازشریف نے دانش سکولوں اور موبائل ہیلتھ یونٹ سمیت ہر اہم منصوبے کا آغازبھی جنوبی پنجاب سے ہی کیا ہے۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اگرپرویزالہی نے اپنے دورحکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے کچھ کیا ہوتا تو عوام ق لیگ کا وہ حشر نہ کرتی جو 2008 کے انتخابات میں اس کے ساتھ ہوا اور آج چوہدری برادران کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا کہ وہ سیاسی خیرات کے لئے پیپلزپارٹی کے در پر جھولی پھیلا کر کھڑے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہی اپنی سیاسی بقا کے لئے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت پر الزام تراشی کر رہے ہیں لیکن انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور باشعور عوام آئندہ انتخابات میں ان کا سیاسی بھرکس نکال دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں ہر محکمہ کے ملازمین کو احتجاج کرکے اپنے مطالبات تسلیم کروانے پڑتے ہیں:ثمینہ خاور حیات
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ پنجاب میں ہر محکمہ کے ملازمین کو احتجاج کرکے اپنے مطالبات تسلیم کروانے پڑتے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریاست میں صحت اور تعلیم بہت اہم ہوتے ہیں ،ان دونوں شعبوں میں عوام کا براہ راست تعلق رکھتا ہے لیکن افسوس سے کہناپڑتا ہے مذکورہ دونوں شعبوں کے ملازمین حکومت پنجاب کے خلاف سڑکوں پر ہیں ،پہلے ڈاکٹر ہڑتال کرتے رہے اورپھر اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ،حکومت پنجاب اساتذہ سے مذاکرات کرکے انہیں تسلی دے رہی ہے جس طرح اس حکومت نے ہر شعبہ سے وابستہ افراد سے دھوکا کیاوہ قوم کی معماروں سے بھی دھوکہ کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے پانچ سالوں میں بہترین انداز میں عوام کی خدمت کی:عابد حسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پانچ سالوں میں بہترین انداز میں عوام کی خدمت کی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہی عام انتخاب میں کامیاب ہوگی ،اب وہی جماعت عام انتخاب میں کامیاب ہوگی جس کے ساتھ عوام ہوں گے ،اب عوام کی رائے معلوم کرنے کا وقت قریب ہے ،یہ رائے پیپلز پارٹی کے ہی حق میں ہوگی کیوں کہ عوام نے عوام کے مسائل حل کئے ہیں ،،آزاد میڈیا انتخابات کی مانیٹرنگ کرے گا ،پیپلزپارٹی شفاف انتخاب کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وسائل پر غریبوں کا بھی حق ہے یہ ملک صرف اشرافیہ کے لئے نہیں بنا کہ وہ اس کے وسائل پر قابض ہوجائیں گے اور قرضے لے کر پھر معاف کرالیں، اگر یہ معاف کرائے گئے قرضے ریاست کو مل جائیں توملک معاشی بحران سے نجات حاصل کرسکتا ہے،اربوں روپے قرضے معاف کرانے سے عام آدمی کے احساس محرومی میںاضافہ ہوا،وہ پریشان ہے کہ اس کاکیاقصور ہے ؟کیا بے سہارا زندگی بسر کرنے کے لئے آیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کی کر پٹ حکومت کی عوام دشمن پالسیوں نے خدادادمملکت کو اندھیر ئوں میں پہنچا دیا ہے :الحاج قیصر امین بٹ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کو نسل کے رکن اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کر پٹ حکومت کی عوام دشمن پالسیوں نے خدادادمملکت کو اندھیر ئوں میں پہنچا دیا ہے اور اس بد ترین لوڈ شیڈ نگ اور مسائل کا سہرا زرداری ٹولے اور راجہ رینٹل کو جا تا ہے جنہوں نے قوم کے مینڈیٹ کی تو ہین کر تے ہوئے کرپشن کے ریکارڈ بنا نے اور توانائی بحران کو حل کر نے کی بجائے بھر پور کرپشن کی اور اس وقت کے بجلی و پانی کے وزیر راجہ رینٹل کو وزیر اعظم بنا کر عوام کو خون کے آنسوں رونے پر مجبور کر دیا انہوں نے کہا کہ دو دن سے نیشنل گر ڈ میں خرابی کی وجہ سے پورا پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا تھا مگر اس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر کام کر نے والے لاکھوں مزدورں کو فاقے کر نے پڑ ئے ہیں اور ان کے معصوم بھو کے بچوں کو ازیت ناک دور دیکھنا پڑا ہے وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے لئے ڈوب مر نے کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے نمائند ے جب عوام کے پاس ووٹ لینے جاینگے تب پتہ چلے گا کہ عوام ان کا کیا حشر کر تی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شر یف اور شہباز شر یف نے عوامی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کر نے کے لئے ہمیشہ اقدامات کئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے مسلم لیگ ( ن) توانائی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کر ئے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا فضل الرحمن کا پروفیسر ساجد میر سے رابطہ ، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے 28  فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو پروفیسر ساجد میر نے قبول کرلی۔دونوں راہنمائوں نے اس امرپر اتفاق کیاکہ ملکی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے سیاسی ومذہبی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اے پی سی ملک کو جمہوریت کی پٹری پر گامزن رکھنے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔انتخابات کو التوا میں رکھنے کے خواہشمند مایوس ہو چکے ہیں، ہم بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں ، بلٹ کے ذریعے تبدیلی نہیں تباہی آتی ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ انتخابات کے نزدیک فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کارروائیاں ایک مخصوص ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ دینی وسیاسی قوتیں مل کر اسے ناکام بنائیں گی۔الیکشن سے پہلے ہم خیال دینی وسیاسی جماعتوں کا گرینڈ آلائنس بننے کا قوی امکان ہے۔انتخابات کے شیڈول کا جلد اعلان ہونا چاہیے تاکہ سیاسی بے یقینی اور افواہوں کا سلسلہ ختم ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کی مجلس شوری کی ملکی سیاسی صورتحال بارے قرار داد
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن کی صدارت میں ہونے والے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مفصل بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی مخلوط حکومت کے تحت ملک کی مخدوش سیاسی صورت حال بالخصوص گزشتہ دوماہ کے انتہائی بدترین حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی ،تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکمرانوں کی مجرمانہ بے حسی اور تدفین کی منتظر لاشوں اور دھرنوں کو یکسر نظر انداز کرکے ذاتی محلات کی تعمیر اور محلاتی سازشی کھیل میں مصروفیت واضح کرتی ہے کہ ان حکمرانوں کی نظر میں انسانی جان کی قدر و قیمت ذرہ برابر بھی نہیں۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے غیر ملکی تابعداری پر مبنی اپنی پالیسیوں ، بدترین کرپشن اور انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کی سلامتی و بقا اور آزادی و خودمختاری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ معیشت تباہ و برباد ہوچکی ہے۔ گزشتہ پونے پانچ سالوں میں ملک پر قرضوں کا بوجھ دوگنا ہوگیاہے۔ بدترین لوڈشیڈنگ ،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی،سی این جی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اور ظالمانہ اضافے کی وجہ سے لاکھوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے ، صنعت کا پہیہ جام ،کھیت ویران اور ہر شہری پریشان حال ہے۔ بدامنی اپنی آخری انتہا پر ہے اور بلوچستان ، شمالی و قبائلی علاقہ جات و کراچی سمیت ملک کے ہر حصے میں بے گناہوں کا خون بہہ رہاہے اور یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے اور اس نے بدترین کرپشن ،لوٹ مار ،عدلیہ سے تصادم اور محض اپنے مفادپرستانہ اقتدار کے لیے ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور مسلسل خونریزی کوکھلی چھٹی دے کر قومی سیاست کو ایک بند گلی کی طرف دھکیل دیا ہے۔قرار داد میں کہا گیاہے کہ تخریب کاری ،دہشت گردی کے حالیہ واقعات ایک مرتبہ پھر یہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور پاکستان کی جیو پولیٹکل صورت حال کے پس منظر میں عالمی سازشیں عروج پر ہیں ۔ پاکستان کو ایران سے گیس پائپ لائن فراہمی کے خلاف امریکہ کے دھمکی آمیز ردعمل ،گوادر پورٹ کے سلسلہ میں چین سے معاہدہ اور ایران کے خلاف امریکی عزائم کے حوالہ سے پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کا عالمی ایجنڈا بالکل واضح ہے۔ اس عالمی ایجنڈے کو سمجھنے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں وفاقی و صوبائی حکومتیں انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یکسر ناکام ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے اور یہاں تخریب کاری و دہشت گردی قائم کرنے کے امریکی، بھارتی و اسرائیلی سازشی کھیل کو بے نقاب کرنے اور بھارت کے خلاف عالمی رائے عامہ تک پہنچنے کے ہر موقع کو ہمارے حکمرانوں نے ضائع کیاہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے تخریب کاری کیمپوں کی موجودگی اور سمجھوتہ ایکسپریس و مالیگائوں کے واقعات میں ان کے ملوث ہونے کے بھارتی وزیر داخلہ اور اس کی تائید میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات سے بھی کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا ۔بحیثیت مجموعی بھارت کے معاملے میں حکومت کا رویہ قومی وقار اورملکی مفادات کے یکسر منافی بلکہ متصادم ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستان میں تخریب کاری کے بالواسطہ اعتراف اور کشمیری رہنما افضل گورو کو بے گناہی واضح ہونے کے باوجود پھانسی دینے کے بعد بھی بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینا تجارتی تعلقات اور دوستی کی پینگیں مسئلہ کشمیر سے عملا انحراف ، مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی اور جدوجہد آزادی کشمیر کے بارے میں انتہائی غیر سنجیدہ طرزعمل کے مترادف ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر ملک میں انتخابات کا فی الفور اعلان کیا جائے۔ آئندہ قومی و صوبائی انتخابات کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں سے مثر مفید اور نتیجہ خیز مشاورت کے بعد ایک مکمل غیر جانبدار، دیانت داراور قابل افراد پر مشتمل مرکزی و صوبائی عبوری حکومتیں فی الفور قائم کی جائیں۔ انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ ڈے کے لیے فوج سمیت تمام اداروں سے مکمل معاونت حاصل کی جائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 63-62میں عمل درآمد کے سلسلہ میں بعض اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں ۔ تاہم اس سلسلہ میں مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسی طرح مرکزی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے ترقیاتی فنڈ ز کے اجرا پر جزوی نہیں مکمل پابندی انتہائی ضروری ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ فنڈکا استعمال سیاسی رشوت ہے جو سرکاری خزانے سے حکمران پارٹی اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کررہی ہے ۔ سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور مستحق عوام کی امداد کے لیے اس فنڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اسلامی جمہوریہ پاکستان فنڈ کا نام دینا چاہیے۔قرار داد میں کہا گیاہے کہ جماعت اسلامی اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے باوجود آصف علی زرداری کی طرف سے صدارتی و جماعتی دونوں عہدے اپنے پاس ہی رکھنے پر اصرار کو آئین پاکستان اور دستوری روایات کے منافی خیال کرتی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایوان صدر کی غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرے۔قرار داد میں اس عزم کا اظہار کیا گیاہے کہجماعت اسلامی پاکستان ان شا اللہ انتخابات کے یقینی ، بر وقت منصفانہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد،ہر طرح کی دہشت گردی و تخریب کاری اور کسی بھی غیر یقینی صورت حال کے خاتمہ کے سلسلہ میں تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی اور اشتراک عمل پیدا کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منورحسن اور لیاقت بلوچ کی توفیق آصف کو ہائیکورٹ بار راولپنڈی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سابق صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن توفیق آصف ایڈووکیٹ کو راولپنڈی ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ توفیق آصف آئین و قانون کی بالادستی اور مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے ہمہ تن کوششیں جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کی نا قص حکمت عملی کے باعث لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ شر وع ہو ا ہے:کرامت علی کھوکھر
لاہور (جی پی آئی) پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے ملک کرامت علی کھو کھر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا قص حکمت عملی کے باعث لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ شر وع ہو ا ہے اور پورے ملک کو دہشت گردوں کے ہاتھوں نشانہ بنوانے والے کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ہی اندھیر ے میں ڈبو دیا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بد ترین توانائی بحران پیدا کروانے میں اہم کر دار ادا کر نے والے راجہ رینٹل کو وزیر اعظم بنا کر غریب عوام کے زخموں پر نمک ڈالا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اقتدار کو بچانے میں ہی قوم کا پیسہ اور قوت لگائی ہے مگر توانائی بحران کے مستقل حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جو کہ جمہوریت کے ٹھیکیداروں کے لئے ڈوب مر نے کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس وقت ملک میں چور وں اور ڈاکوں کی حکمرانی ہے جس سے نجات پاکستان تحریک انصاف ہی ووٹ کی طاقت سے حاصل کر کے رہے گی اور الیکشن میں عوام ان کرپٹ عناصر کا احتساب کر ینگے انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ہی پاکستان کو اندھیر ئوں سے نکالے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔18کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پستے جارہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔بجلی و گیس کی بندش سے دوہزار سے زاید صنعتی یونٹس بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ18فروری2008 سے پہلے کیے گئے تمام دعوے دھوکہ اور فریب ثابت ہوئے ہیں۔روٹی،کپڑا اور مکان کے خواب دکھانے والے عوام کو بے روزگاری،بھوک وافلاس،مہنگائی،ڈرون حملے اورلاقانونیت کے تحفے دے رہے ہیں۔قوم پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے شدید مایوس ہوچکی ہے۔آئندہ انتخابات حکمرانوں کے لئے پل صراط ثابت ہوں گے۔ایک ایک کرکے تمام منافع بخش ادارے دیوالیہ ہوچکے ہیں۔سبسڈی کے نام پر عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹاجارہا ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کی بندر بانٹ اور لوٹ کھسوٹ کرنے والے حکمرانوں کے پاس سبز باغ دکھانے کے سوا عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کسی قسم کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ڈنگ پٹائوپالیسیوں نے ملک کو ترقی کی دوڑ میں مزید پیچھے کردیا ہے۔ملکی عزت وقار کا سودا کرنے والوںکے دن گنے جاچکے ہیں۔نگران حکومت پر تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو اعتمادمیں لیا جا ئے تاکہ غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے وزیر اعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سالہ دور حکومت کا حساب قوم الیکشن میں لے گی۔ایفی ڈرین،رینٹل پاور،حج اسکینڈل،اداروں میں تاریخی لوٹ مار،دہشتگردی کی جنگ میں50ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ اور ملکی معیشت کا70ارب ڈالر کا نقصان،عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی،سوئس بنکوں میں500ارب ڈالر سے زاید کی رقم اور قرضوں کی معافی حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کا مظہر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے وفاق کے ڈسے کسانوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے:شمسہ یوسف
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی شمسہ یوسف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وفاق کے ڈسے کسانوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے ،وفاقی حکومت نے لوڈ شیڈنگ اور کھاد کا بحران پیدا کرکے زراعت تبا ہ کردی، پنجاب حکومت نے شعبہ زراعت میں 63ارب روپے سے ایسے مثالی منصوبے اورسکیمیں مکمل کیں ہیں جن سے کاشتکار خوشحال ہوا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سائنس کی ترقی سے شعبہ زراعت میں بھی جدت آگئی ہے ، اگر سولر سسٹم پاکستان میں تیار کیے جائیں تو مقامی کاشتکاروں کو سستے مل سکتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کچھ کرنے کوتیار نہیں ،پیپلزپارٹی کی حکومت آتے ہی کسان تباہ ہوگیا ،اسے طرح طرح کے مسائل کا سامنا رہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کے قیام سے متعلق مشاورت کی جائے گی:شہبازشریف
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب محمدشہبازشریف کے ساتھ آج ماڈل ٹائون میں فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ جس کے دوران فیصل آباد میں لاہورہائی کورٹ کابنچ قائم کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ خان، سینیٹر پرویز رشید، ایم این اے عابد شیر علی، سابق ممبر یوکے پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور،سیکرٹری قانون سمیت فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر ملنا چاہئے۔ وکلا برادری کے جائز مطالبات کے حق میںہیں۔فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بنچ کے قیام سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کی جائے گی اورفیصلہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ وکلابرادری نے ججز بحالی تحریک اور ملک میں جمہوریت کی بحالی میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیاہے اور ہم ان کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وکلا برادری کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ وزیراعلی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کا سنجیدگی سے جائزہ لیاجائے گااور انہیں حل کرنے کے لئے بلاتاخیر ہرممکن اقدام اٹھایاجائے گا ۔ فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلی محمدشہبازشریف کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ہم آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا عبدالحفیظ مکی اور ڈاکٹر احمد علی سراج نے قادیانی سربراہ مرزا مسرور کو ایک بار پھر مباہلہ کی دعوت دیدی
لاہور(جی پی آئی )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج نے قادیانی سربراہ مرزا مسروز کو مباہلہ کی دعوت دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ قیامت آسکتی ہے لیکن قادیانیت میدان میں آکر اپنی سچائی ثابت نہیں کر سکتے۔آج (منگل کو) ایوان اقبال لاہور میںایک مرتبہ پھر قادیانیوں کو دعوت مباہلہ دیں گے۔ڈاکٹر احمد سراج نے مزید کہاکہ مولانا منظور احمد چنیوٹی فاتح قادیانیت ہیںجنہوں نے سب سے پہلے مرزا بشیرالدین کو دعوت مباہلہ دی لیکن وہ بھاگ گیا۔مرزا طاہر کو چنیوٹ کے تاریخی پل اور پھر لندن کے ہائیڈ پارک میں جا کر دعوت مباہلہ دی لیکن وہ فرار ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ امتناع قادیانیت آرڈیننس کے بعد ملک سے فرار قادیانی قیادت قیامت تک دعوت مباہلہ کا چیلنج قبول نہیں کر سکتی کیونکہ حق آجائے تو باطل بھاگ جاتا ہے یہ قرآن کا اصول ہے اور قرآن ختم نبوت کا پہلا علمبردار اور محافظ ہے۔انہوں نے کہاکہ قادیانی گمراہ لوگ ہیں اور ان کو پھر اسلام کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ مرزا قادیانی پر لعنت بھیج کر حضرت محمدۖ کے دامن میں پناہ لے لیں۔