اضلاع کی خبریں 19/12/2013

اسلام آباد(این این اے) راولپنڈی اسلام آباد ویگن ڈرائیور ویلفیئر ایسو سی ایشن اور ٹیکسی ڈرائیور یونین نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے موجودہ حکومت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر حاجی ملک نواب اور جنرل سیکرٹری کبیر احمد کیانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی کی بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے کیونکہ گیس کی بندش کی وجہ سے ہم اس قابل نہیں رہیں گے کہ ٹرانسپورٹ کو مزید چلا سکیں۔ اگر حکومت نے تیس دسمبر تک گیس سپلائی بحال نہ کی تو ہم ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( اسلام آباد) وڈ ورکنگ سروس میں سر ٹیفکیٹ ایوارڈ سیر یمنی گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں آصف شبیر نے تعارفی خطاب میں مہمانوں اور دیگر طلباء کو خوش آمدید کہا اور مختلف ٹریننگ کورسز مکمل کر نے والوں کو مبارکباد پیش کی ، جب کہDICE 2013 میں حصہ لینے والوں کی کارکردگی کو خصوصا سراہا ، جنہوں نے UOG میں ہونیوالی DICE 2013 میں جس میں 40 سے زائد یونویرسٹیوں نے شرکت کی ان کے ساتھ مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی ، جس کے بعد اس سنٹر کے سابقہ طلباء منیب احمد اور ولی محمد پال نے اپنے خطاب میں سنٹر اور اساتذہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ یہاں سے ٹریننگ کے بعد وہ اس قابل ہو ئے کہ اپنی فرم بنا لی اور کامیابی سے چلا رہے ہیں ۔ کورس میں1500 روپیہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اٹک(این این اے) موٹر وے پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران کے پی کے سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ برہان انٹر چینج کے قریب کار سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایس ایم جی گن ،ایل ایم جی گن،12 بور پسٹل سمیت ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور میگزین شامل ہیں 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس محمد وصال فخر سلطان راجہ کی چھاپہ مار ٹیم کو مبارکبا ، نقد رقم اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کی جانب سے ایک کامیاب کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ موٹر وے کے ذریعے کے پی کے سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے موٹر وے پولیس کیمپ آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایس پی محمد یونس نے بتایا کہ وہ اپنے عملہ کے ہمراہ موٹر وے پر موجود تھے کہ پشاور کی جانب سے ایک کار نمبر LEB-3341 میں موجود افراد کی مشکوک حرکات پر انہیں روک لیاگیادوران چیکنگ گاڑی کی ڈگی میں مخصوص انداز میں پیک کیے گئے 4 ایس ایم جی گن، 12 عدد لائٹ ویٹ مشین گن، ایک مارک ون رائفل،9 عدد بارہ بور رپیٹر گن،18 عدد پستول،تیس بور پسٹل کی 49500 گولیاں،9 ایم ایم گن کی 3000 گولیاں،7.62 گن کی 1620 گولیاں ،12 میگزین ، 25 عدد بندوق کے بٹ ، 5 عدد پسٹل بیرل ،50 عدد پسٹل میگزین اور اسلحہ کے دیگر پرزہ جات برآمد ہوئے اسلحہ برآمد ہونے پر فوری طور پر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اٹک(این این اے) سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی بڑی ہمشیرہ ، یونائٹیڈ بنک لمیٹیڈ کے سابق اے وی پی ملک حمید الدین کی اہلیہ ،ڈاکٹر ظفر حمید ، اظہر حمید ایڈووکیٹ راولپنڈی کی والدہ ، شیخ ذوالفقار علی ایڈووکیٹ کی پھوپھی اور شیخ کامران شہزاد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی چچا زاد بہن مختصر علالت کے بعدحرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج 19دسمبر صبح 10بجے مرکزی عید گاہ اٹک میں ادا کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (این این اے ) سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا اور اس سلسلے میں سی ڈی اے کے تمام ملازمین بلا تفریق عہدہ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔ سی ڈی اے کی نئی انتظامیہ ادارے کے ملازمین کی بہتری کو اولین ترجیح دے گی تاکہ ملازمین اپنی توانائیاں یکسوئی کے ساتھ ادارے کی بہتری کے لئے وقف کر سکیں۔ اس ادارے میں رہتے ہوئے ہم اس ادارے کی تمام خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔ نئے جذبے کے ساتھ ہم اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار نئے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور نئے ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے عامر علی احمدنے اپنے اعزاز میںسی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہاکہ اور اس سلسلے میں شہریوں کے تعاون سے ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں گے۔ اسلام آباد کی ترقی کے لئے شہریوں کی تجاویز کو سراہا جائے گا۔ سی ڈی اے کے ملازمین کے تمام انتظامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے کہاکہ نئے چیئرمین سی ڈی اے کی رہنمائی میں سی ڈی اے کے تمام ملازمین اسلام آباد کی ترقی کے لئے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے ۔ ہم نہ صرف سی ڈی اے کے وقار کو بحال کریں گے بلکہ ا س کو نئی بلندیوں تک لے کے جائیں گے۔ اسلام آباد کے شہریوں اور سی ڈی اے کے درمیان رشتے کو مزید مظبوط بنایاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی (این این اے) متحدہ پاکستان کے حامیوں کے قتل عام اور عبدالقادر مولا کی مظلومانہ شہادت نے 71کی یاد تازہ کر دی ہے’ پاکستانی قوم کے دل انتہائی مغموم ہیں’واقعے کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دینا حکومت پاکستان کی سنگین بے حسی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آئی ٹین کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا پی پی پی اور ایم کیو ایم نے سنگ دلی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ انہیں آج بھی پاکستان کے دو لخت ہونے اور بھارتی جارحیت کا کوئی غم نہیں ۔ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھارت نواز حکومت کی جانب سے اسلام کے نام لیواؤں پر عرصہ حیات تنگ کئے جانے پر عالمی برادری بالخصوص مسلم حکمرانوں کی خاموشی المیہ ہے۔نام نہاد جنگی ٹر بیونل اور عدالتی فیصلے نے یہ ثا بت کر دیا کہ بنگلہ دیش میں قانون اور انصا ف نام کی کو ئی چیز نہیں ۔ انھوں نے کہا شیخ حسینہ واجد کے اقدامات سے جہان دنیا بھر میں بنگلہ دیش کی جگ ہنسائی ہو ئی ہے وہاںایسے فیصلوں سے بنگلہ دیش بھی کمزور ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور(این این اے ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کو مزید فروغ ملاناچاہیے۔ کرکٹ میچ اور کبڈ ی کے میچز دونوں ملکوں میں کروانے سے مزید پیار و محبت بڑھے گا۔ ہم پڑودسی ہیں ہمارے دہرم میں اور قرآن پاک میں پڑوسیوں کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہنے کا فرمان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شیو پرتاب بجاج جتھا لیڈر ہندو یاتری واہگہ بارڈر پار کرتے ہوئے کیا ۔ ہندو سرکار نے ان کو بھارت سے شری کٹاس راج سے عقیدت کرنے والے ہندو یاتریوں کا جتھا لیڈر نامزد کیا ۔ انہوں نے پاکستانی سرکار اور پاکستانی وقف بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویزا کو جاری کرنے کے لیے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ 154 ہندو یاتری اپنے 5 دن کے دورہ پاکستان میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب قیام کریں گے اور کل مہاشوراتری کی تقریبات میں شرکت کے لیے کٹاس راج ضلع چکوال روانہ ہو جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی (این این اے ) چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے سانحہ راولپنڈی میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے پولیس افسر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش حملہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسر نے عبادت گزاروںکی جان بچاکر ثابت کر دیا، کہ شہید کی شہادت قوم کی حیات ہوتی ہے ،خود مرتا ہے ، نہ قوم کو مرنے دیتا ہے۔خوش قسمت ہوتا ہے ، وہ جسے شہادت کی موت نصیب ہو جائے ۔جس قوم کو شہید مل جائیں ، ان کی سر حدیں محفوظ ہو جاتی ہیں ۔شہیدکے لہو کا پہلا قطرہ ابھی زمین پر ٹپک نہیں پاتا ، کہ جنت کا دروازہ پہلے کھل جاتا ہے ۔پنجاب پولیس قابل فخر ہے ۔جس کا ہر جوان عوام کی حفاظت کیلیے اپنے چہرے پر شہادت کا سہرا سجائے بیٹھا ہے ، اور جنت بھی ایسے ہی شہیدوں کا انتظار کرتی ہے ۔ پولیس کے اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ہو، تو معاشرہ ترقی پاتا ہے ۔ باصلاحیت اور امن پسند پولیس آفیسرعوامی خدمت میں ان کا کردار ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے پولیس افسر نے اپنی روایتی جراتمندی اور عزم محکم کا وہ مظاھرہ کیا ۔جو تاریخ میں زندہ مثال بن گیا ہے ۔ اظہار بخاری نے کہا شہداء کربلا چہلم پُر امن طور پر گزارنے کیلیے ضلعی امن کمیٹی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرے گی ۔ قو م نے اس بات کو محسوس کیا، اگر علماء او انتظامیہ یہ دو طبقے متحد ہوکر باہم رابطے میں رہیں ، تومعاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(این این اے ) ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںایک پروقا ر تقریب میں پاکستان ایئر فورس کے افسران ،جونیئر کمیشنڈ افسران،سینئیٔرنان کمیشنڈ افسران اور سویلینز کو نان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ائیرمارشل اطہرحسین بخاری، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف تھے۔ اس تقریب میںپاک فضائیہ کے 96 پرسنیل (جن میں افسران ، جونیئر کمیشنڈ افسران، سینئر نان کمیشنڈ افسران اور سویلینز شامل ہیں )کو چیف آف دی ائیر سٹاف تعریفی اسناد، اعلٰی پیشہ وارانہ خدمات کے بیج اور تمغہ خدمت درجہ اول او ر درجہ دوم دئیے گئے۔ یہ اعزازات ان کو پاک فضائیہ میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی حکام اور جونیئر کمیشنڈ افسران ،سینئر نان کمیشنڈ افسران اور سویلینزنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آزاد کشمیر (این این اے) کل جماعتی حریت کانفرنس شعبہ حقوق انسانی کے سربراہ اور نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب سیدسلیم گیلانی نے معروف صحافی عابد بشیر کے والد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر سوگوار خاندان بالخصوص عابد بشیر کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کیا گیلانی صاحب ریٹائر جسٹس بشیر احمد خان کے والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر بھی گئے دونوں جگہوں پر گیلانی صاحب نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا موت کے بعد کی زندگی اصل زندگی ہے جہاں ہمیں ہمیشہ رہنا ہے اور موجودہ زندگی میںکئے گئے عمل پر ابدی عذاب یا راحت پانا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم ابدی زندگی کی کامیابی کیلئے حضورۖ کے نقش پا پر عمل پیرارہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (این این اے ) مولانا شمس الرحمن معاویہ نے آخری سانس تک ناموس صحابہ کی جنگ لڑی قاری محمد زبیر پیر محل جامعہ نفیس المدارس پیرمحل میں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا قاری محمد زبیر عابد نے کہا مولانا شمس الرحمن کے قاتل پوری امت کے قاتل ہے اب ان قاتلوں کو تلاش کر نا مشکل کام نہیںاب یہ قاتل کھل کر سامنے آچکا ہے کچھ دن قبل انہوں نے مدرسہ کے معصوم بچوں بچوں کو قتل کیا اب اھلسنت و الجماعت کے پنجاب کے قائد مولانا شمس الرحمن کو قتل کیا گیا ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اھلسنت و الجماعت کے پنجاب کے قائد مولانا شمس الرحمن کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کڑی سی کڑہی سزا دی جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد زکریا ، خالد قادری ، محمد اصغر فاروقی ، حافظ محمد اسلم اور محمد طیب اور اھلسنت و الجماعت کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (این این اے ) خاوند نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کرڈالا کتے کے کاٹنے سے ایک خاتون زخمی سڑک کے حادثات میں تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق سی پلاٹ کے رہائشی عاشق علی نے گھریلو تنازعہ پراپنی بیوی مسرت بی بی دختر برکت علی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کرڈالا جس کو نازک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا کتے کے کاٹنے سے چک نمبر771گ ب کی رہائشی بشرٰی فاطمہ دختر محمد اسلم شدید زخمی ہوگئی سڑک کے حادثات میں عمردراز ولد محمد ارشد ، نازیہ زوجہ آصف ساکن چک343گ ب ، محمد حنیف ولد رحمت اللہ زخمی ہوگئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (این این اے ) سرکاری کالج کے ملازم کی نعش پانی کے کھال سے برآمدلائبریری اٹنڈنٹ محمد نیاز کی نعش کالج کے قریب ہی کھال سے برآمد ہوئی،پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی پیر محل کالج ملازم کی نعش برآمد ہونے پر پولیس اہلکار جائے وقوع پر تفتیش میں مصروف ہیںتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج 333 گ ب کی لائبریری کے اٹنڈنٹ محمد نیاز خان ولد موسی خان کی نعش گزشتہ روز کالج کے قریب ہی پانی کے کھال سے برآمد ہوئی۔ پولیس تھانہ چٹیانہ نے اطلاع ملنے پر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ محمد نیاز خان چک نمبر 305 گ ب کا رہائشی اور عرصہ 20 سال سے اسی کالج میں ملازمت کر رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (این این اے ) فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک و ملت کے دشمن ہیںفرقہ ورانہ قتل وغار ت ملک کو کمزورکرنیکی سازش ہے۔ مسلکی اختلاف کوبنیاد بناکر قتل غارت کا بازارگرام کرنا غیر اسلامی وغیر شرعی ہے اسلامی مکتبہ فکر کے اکابرین ملک میں قیام امن کیلئے پناکرداراداکرتے ہوئے مسلکی جنگ بندی کااعلان کریں۔مسلکی اختلافات کو بندوق کی بجائے دلیل سے حل کیاجائے ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ حافظ مولانا محمد عبداللہ چشتی ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ تمام مکاتب کو قیام امن کیلئے اپناکرداراداکرتے ہوئے قتل وغار ت کی بجائے اسلامی رواداری کا ثبوت دینا چاہیے مذہبی رہنمائوں اورعبادتگاہوںپر حملے کرنے کی بجائے ملک ودین اسلام کو کمزور کرنے والے عوامل کا مل کر خاتمہ کرنا چاہیے تاکہ مذہبی فرقہ بندی کی آڑ میں ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل نہ کرسکیں ذاتی مفادات سے بڑھ کر ملکی مفادات کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ناگزیر ہے۔ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام ناپاک سازشیں ناکام کرنے کیلئے تمام دینی جماعتیں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ ”یا رسول اﷲۖ” کہنے والے اورمیلادمصطفیۖ منانے والے ملک کی اصل طاقت ہیں۔ اہلسنّت کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ ریاستی ادارے امن دشمنوں اور امن پسندوں میںفرق سمجھیں ۔اہلسنّت ہمیشہ سے پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے۔ اہل حق دہشت گردوں کے خلاف اور امن کے حق میں آواز اٹھاتے رہیں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرپور (این این اے ) آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے سابق رجسٹرار شیخ عبد المجید،ایڈیشنل سیشن جج مظفرآباد شیخ راشد مجید،میونسپل مجسٹریٹ اسلام گڑھ شیخ زاہد مجید،سہیل مجید ایڈووکیٹ، سابق چیرمین زکوة و عشر کمیٹی میرپور شیخ اختر حسین نے ممتاز عالم دین الحاج مولانہ محمد بشیر مصطفوی اور ڈاکٹر طارق محمود بھٹی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دْعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرپور (این این اے ) مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم کے کہا کہ حکمرانوں کو راہ راست پر لانے اور مسائل کے حل کیلئے ہم نے بھر پور کردار شروع کر رکھاہے ،میرپور شہر کی سٹرکات کی حالت بہتر بنانے اور بجلی کو لوڈ شیڈنگ کو شیڈولڈ بنانے سمیت تاجران اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمارا کردار کھلی کتاب کی منانند عیاں ہے ۔چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کے خواہاں کا تاجر کمیونٹی کے مسائل حل کرانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے نیوگرین گیسٹ ہاوس ڈی ون کے افتتاح کے موقع پر کیا۔قبل ازین صدر تاجران چوہدری محمد نعیم جب افتتاح کیلئے پہنچے تو اونر ز طارق اور معْزارشد سمیت دیگر افراد نے اْن کا استقبال کیا اور مالا پہنائی اس موقع پر سیکرٹری جنرل انجمن تاجران تنویر احمد غازی ،شیخ حمید الحق، ذوالقرنین بٹ، چوہدری ذیشان اقبال، خانزدہ خان بھی تھے۔