تھانہ بی ڈویژن کا علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا

گجرات : تھانہ بی ڈویژن کا علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا پولیس نے منتھلی حاصل کر کے چپ سادھ لی اہلیان علاقہ پریشان ڈی پی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ محلہ کھاری کھوئی میں پولیس کی نگرانی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش ککو میراثی اور بوٹو میراثی سرِعام منشیات فروشی کا دھندہ کر رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے مقامی پولیس منتھلی لینے کے بعد خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے گجرات کے شہریوں بالخصوص علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او گجرات سے منشیات فروشی کے خاتمے اور مقامی پولیس کے خلاف بھی ایکشن لینے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے۔