ڈنگہ کی خبریں 25.04.2013

ڈنگہ : تین مئی کو لالہ موسیٰ میں شہباز شریف کا جلسہ ثابت کرے گا کہ حلقہ این اے106مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن حلقہ این اے106کے امیدوار چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ تین مئی کو لالہ موسیٰ میں شہباز شریف کا جلسہ ثابت کرے گا کہ حلقہ این اے106مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور حلقہ کے عوام اس روز بھر پور شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اور آقا کریمۖ کے کرم سے این اے106میں جو پذیرائی ملی ہے وہ پہلے کبھی نہیں ملی،لوگوں کا پیار ورکروںکی محنت سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی،کوئی طاقت ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی،کیونکہ تین مئی کو ہونے والے جلسہ کی بھر پور تیاری کریں قائد کا فقید المثال استقبال کر کے ثابت کر دیںکہ گجرات ن لیگ کا گڑھ ہے اور رہے گا،انشاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارا ساتھ حلقہ کی عوام کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے،سید نورالحسن شاہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے106کے امیدوار سید نو رالحسن شاہ نے اپنی حمایت میں مختلف اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ساتھ حلقہ کی عوام کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے جو ہر قسم کے حالات اور مفادات سے بالاتر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ دیانتداری خلوص اور احترام کا خالص جذبات کی بناء پر تعلقات کو استوار کیا ہے جس کی حقیقت سے ہمارے تمام احباب بخوبی واقف ہیں انہوں نے کہ موجودہ حالات اس بات کے گواہ ہیں کہ بہت سے امیدواروں کے پرانے ساتھیان سے الگ ہور ہے ہیں اور نہ صرف یہ کہ ہمارے دوست پورے استقلال کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ نئے احباب اس کاروان کا حصہ بن رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الیکشن میں ساتھ دینے والے حلقہ کے عوام کے شانہ بشانہ رہوں گا،چوہدری نصر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ )آزاد امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نصر اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن میں ساتھ دینے والے حلقہ کے عوام کے شانہ بشانہ رہوں گا،اور کسی بھی ساتھی سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دوں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ شاہ تکیہ میں چوہدری یاسم گجر کی طرف سے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے مقابلہ میں تمام امیدوار شکست دیکھتے ہوئے ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ چوہدری نصر اقبال ہماری حمایت کرے گا اور الیکشن سے دستبردار ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں آئے ہیں اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اس موقعہ پر چوہدری یاسم گجر،چوہدری زاہد جٹ،چوہدری شرجیل جٹ،سفیان احمد و دیگر افراد نے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع دھوپ سڑی کے معروف زمیندار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت کر دی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) موضع دھوپ سڑی کے معروف زمیندار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق ایم پی اے کے دست بازو نے ن لیگ کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اپنی برادری دھڑے سمیت اپنی رہائش گاہ پر بھرپور اعلان حمایت کیا او ر عہد کیا کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس انتخابات میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو ہر حال میں 11 مئی کو بھرپور کامیابی دلائیں گے اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چوہدری غلام احمد نے میرا ساتھ دے کر مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے ایسے مخلص دوستوں کا میں تابعدار ہوں انہوں نے کہا اس الیکشن میں سابق ایم پی اے کو عبرت ناک شکست دیں گے اور غیور عوام 11 مئی کو ووٹ سوچ سمجھ کر دیں ۔ کامیابی کے بعد حلقہ پی پی 113 میں لوٹا ازم کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے ۔ عوام اپنے ضمیر کی آواز سے سائیکل پر مہر لگا کر حلقہ کے لوٹا ازم ، چور لٹیرے اور غنڈہ گردوں سے نجات حاصل کریں ۔ ہم نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کے ساتھ پیار محبت کا رشتہ رکھا اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں ، بزرگوں ، بھائیوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر حمایتی اکٹھ میں چوہدری مہدی خاں ، چوہدری اشرف ، چوہدری اصغر ، چوہدری ریاست علی ، چوہدری منور ، چوہدری مظہر اقبال ، منشی انصر ، میاں خاں ، چوہدری ذاکر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :دھکڑانوالی کے نواحی گائوں جانی چک کی چیچی برادران نے رنیاں برادران کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)دھکڑانوالی کے نواحی گائوں جانی چک کی چیچی برادران نے رنیاں برادران کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق جانی چک چیچی برادران کے سربراہ چوہدری عباس چیچی ، چوہدری مہندی خاں ، چوہدری محمد یوسف ، چوہدری اللہ دتہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک بڑے اکٹھ میں پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اپنی برادری دھڑے سمیت اور بزرگوں کی مشاورت سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری عباس چیچی ، چوہدری مہندی خاں ، چوہدری محمد یوسف ، چوہدری اللہ دتہ ، سابق ناظم محمد افضل باگڑی نے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کیونکہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں ہمارا بھائی ہے اس کی کامیابی کے لئے حلقہ بھر میں ہر گھر گھر جائیں گے اور ان کی کامیابی کے لئے ہر وہ ممکن کام کریں گے جس کے مثبت نتائج ثابت ہوں گے ان میں وہ کوالٹی ہے کیونکہ انہوں نے آج تک ہمیشہ فراخدلی سے مظلوم کا ساتھ دیا ہے ۔ اس حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے اور عوام کی دعائوں سے 11 مئی کو ہماری کامیابی کا دن ہوگا ۔ ہمیں حلقہ کی عوام پر فخر اور ناز ہے جنہوں نے اس الیکشن میں ہماری بے پناہ حمایتوں کے اعلان کئے میرا عوام سے وعدہ ہے اگر میں کامیاب ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام نہ کر سکا تو میں دستبردار ہو جائوں گا رنیاں برادران جو کہتے ہیں اس پر عمل کر کے بھی دکھاتے ہیں ۔ میں چیچی برادران کا بے حد مشکور ہوں اس حمایتی اکٹھ میں چوہدری محمد انور ، چوہدری امجد چیچی ، چوہدری میاں خاں میجر ، چوہدری اختر ، ماسٹر اشرف ، چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری نذر حسین ، چوہدری محسن نواز ، چوہدری طارق ، چوہدری محمد اقبال ، چوہدری بشیر ، لال خاں راجو بھنڈ ، عظمت نون ، نادر خاں پٹھان ڈھل ، اصغر موچی ، چوہدری اختر علی ، چوہدری محمد عاصم چیچی ، تیمور چیچی ، چوہدری وسیم ، چوہدری محسن ، چوہدری توصیف ، محمد رفیع چیچی ، محمد شفیع چیچی ، بہادر خاں چیچی ، حاجی نذیر احمد ، حاجی محمد انور ، حاجی بشیر ، چوہدری عبدالجبار ، محمد رفیع چوہدری ، چوہدری نادر خاں ، الیاس احمد ، الہ داد ، چوہدری ریاست علی ، عدنان بٹ ، چوہدری محمد اسلم ، منشی غلام حیدر نمبردار ، فیاض احمد نمبردار سمیت کثیر تعداد حمایتی اکٹھ میں شریک تھے ۔