لالہ موسی کی خبریں 25.04.2013

عمران خان 07مئی کو لالہ موسی کا دورہ کریں گے،شیخ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ امیدوار حلقہ پی پی112
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) عمران خان 07مئی کو لالہ موسی کا دورہ کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے نامزد امید وار نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے جب بھی اپنے قائد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لالہ موسی آنے کی دعوت دی تو انہوں نے ہر دفعہ بڑی گرمجوشی سے کہا کہ میں لالہ موسی ضرور آئوں گا ۔اب عمران خان اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے الیکشن کے موقع پر 07مئی 2013بروز منگل کو لالہ موسی کی سر زمین پر تشریف لائیں گے ۔ہم ان کی لالہ موسی آمد پر انکا شایان شان استقبال کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے تمام عہدیداران اور ممبران اپنے قائد عمران خان کی لالہ موسی آمد کے سلسلہ میں بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں اور انشا اللہ ہر گائوں محلہ اور ہر گھر سے عمران خان کے چاہنے والے عمران خان کا لالہ موسی میں استقبال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ہی تحریک انصاف کے اصل امید وار ہیں اور وہ حلقہ پی پی 112میں تحریک انصاف کے مضبوط ترین امیدوار ثابت ہونگے،حاجی رفیق دھامہ،ڈاکٹر اکرام ہاشمی و دیگرعہدیداران
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ہی تحریک انصاف کے اصل امید وار ہیں اور وہ حلقہ پی پی 112میں تحریک انصاف کے مضبوط ترین امیدوار ثابت ہونگے۔تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے تمام عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کا کو ئی اور امید وار قابل قبول نہیں ہے۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ضلع گجرات میں تحریک انصاف کے سب سے پہلے لیڈر ہیں جنوں نے تحریک انصاف کی پورے ضلع گجرات میں تشہیر کی اور تحریک انصاف کو پورے ضلع میں منظم کیا ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے جیت یقینی ہے۔ہمیں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد ہے کہ صرف وہی MPAمنتخب ہو کر علاقہ کے عوام کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔نوازش علی شیخ غریب عوام کی آواز ہیں ان پر الزامات لگانے والے آج شرم سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی نوازش علی شیخ پر اعتماد کرتے ہیں اور یہ بات تحریک انصاف ضلع گجرات کے تمام امیدوار جانتے ہیں ۔اور عمران خان نے بھی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی دعوت پر لالہ موسی آنے کا وعدہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانصاف مرکز میں تحریک انصاف کے تمام یونین کونسل عہدیداران اور ممبران جن میں حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی،سہیل نواز خان،نوشاد علی شیخ ،سید حسن رضا گیلانی کلیوال سیداں،احتشام دھامہ،غلام عباس بھٹہ محلہ قصبہ،طاہر رفیق بٹ شاہ سر مست،میاں کبیر احمد کوٹلی شاہ جہانیاں،امجد نوید شیخ ،مرزا خرم شہزاد محلہ قصبہ،محمد شہباز محلہ قصبہ،مہر جنید احمدپرانا لالہ موسی،فرقان جاوید ،محمد شعیب مغل محلہ قصبہ،ملک آصف عارف دیونہ ،مہر وسیم کوٹلہ قاسم خان، مبشر بٹ سردار پورہ،ارم شہزاد،فخر عباس،تیمور حسین ،کاشف غفور،ارسلان شیخ ،قاضی فرحت ،سفیان علی شیخ ،حمزہ شیخ اور دیگر نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چک پیرانہ کی ممتاز سیاسی شخصیات نے امیدوار حلقہ این اے106اور حلقہ پی پی112چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت کا اعلان کردیا
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) چک پیرانہ کی ممتاز سیاسی شخصیات نے امیدوار حلقہ این اے106اور حلقہ پی پی112چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت کا اعلان کردیا حمایت کرنے والوں میں ، چوہدری نصراللہ ، چوہدری صوبیدار محمد شریف ، چوہدری لیاقت ، چوہدری نصیر ، چوہدری صاحب داد ، چوہدری محمد اصغر ، چوہدری خان محمد ، لیاقت مہرانہ ، خان مہرانہ ، چوہدری محمد ارشد ، چوہدری اقبال ٹوپہ ، چوہدری اختر ٹوپہ ، خادم حسین بھنڈ ، ڈاکٹر خان چوہان ، چوہدری صابر حسین ، چوہدری عاشق حسین ، بائو محمد حنیف کھٹانہ ، چوہدری طالب نمبردار ، چوہدری محمد اقبال چوہان ، چوہدری محمد الطاف چوہان ، چوہدری سردار بھنڈ ، چوہدری اصغر بجاڑ ، جمشید میاں خاں ، کالے خان ، چوہدری محمد زمان ، چوہدری محمد احسان ، چوہدری خان محمد ، چوہدری ولایت خاں ، حاجی محمد یونس و اہلیان چک پیرانہ کی تمام برادری نے اپنے ساتھیوںسمیت چوہدری محمد اشرف دیونہ ، چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انشا اللہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ان کرپٹ عناصر حکمرانوں کا احتساب کریں گیاو رقوم کا پیسہ واپس لائیں گے میاں نواز شیر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ سے کامیاب ہوکر حلقہ کو تمام بحرانوں سے نجات دلائیں گے اور حلقہ کی عوام کی آواز اسمبلیوں میں بلند کریں گے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے جینے کا حق چھین ہے اب عوام انکے جھانسے میں نہیں آنے والے اب عوام باشعور ہوچکی ہے وہ جانتی ہے ان کے دکھ سکھ کا ساتھی کون ہے انشا اللہ 11مئی کو عوام شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے اس موقع پر امیدوار حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چک پیرانہ کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارا مان بڑھایا ان کا یہ احسان کبھی نہیں بھولوں گا انہوں نے کہا کہ الیکشن کا دورہ دورہ ہے ہر سیاسی جماعت کے نمائندے عوام کے پاس آرہے ہیں عوام اب ان کرپٹ حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آنے والے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پانچ سالوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے جتنے وعدے کئے تمام وعدے احسن طریقے سے سرانجام دیا ، شہباز شریف نے ہر کام میرٹ پر کام کیا میٹرو بس ، لیپ ٹاپ ، گرین ٹریکٹر ، انرجی سولر لیمپ بھی میرٹ پر تقسیم کی گئی 11مئی کو عوام شہر پر مہر لگائیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے انشا اللہ کامیاب ہوکر حلقہ کو تمام مسائل سے نجات دلائیں گے 2008میں حلقہ سے کامیاب ہونے والے سیاستدانوں نے عوام سے ووٹ لے کر اقتدار کے مزے لوٹتے رہے زرداری مافیانے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے بجائے صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی112سے چوہدری محمد اشرف دیونہ کی کامیاب یقینی ہے،چوہدری جاوید اقبال سابق کونسلر سیدھڑی
لالہ موسی( محمد بلال احمد بٹ) سیدھڑی کی ممتاز سیاسی شخصیت سابق کونسلر چوہدری جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ حلقہ پی پی112سے چوہدری محمد اشرف دیونہ کی کامیاب یقینی ہے چوہدری محمد اشرف دیونہ عوامی لیڈر ہیں اور عوام نے انہیں اپنا نمائندہ منتخب کرلیا ہے چوہدری محمد اشرف دیونہ حلقہ پی پی112سے کامیاب ہوکر حلقہ میں تعمیر و ترقی کی جال بچھائیں گے چوہدری محمد اشرف دیونہ کی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مخالفین بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں انشا اللہ حلقہ پی پی 112سے چوہدری محمد اشرف دیونہ کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جاچکی ہے ہم ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کیلئے تن من دھن کی قربانی لگا دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درباری محلہ ،جوگی محلہ ،میکن شیریف،شاد باغ آکیہ،ٹھیکریاں ،چک سروانی،تلہ،کی ممتاز شخصیات نے حلقہ پی پی 112 سے آزاد امیدوار چوہدری اعجاز احمد میانہ کی حمایت کا اعلان کر دیا
لالہ موسی (محمد بلال احمد بٹ ) درباری محلہ ،جوگی محلہ ،میکن شیریف،شاد باغ آکیہ،ٹھیکریاں ،چک سروانی،تلہ،کی ممتاز شخصیات نے حلقہ پی پی 112 سے آزاد امیدوار چوہدری اعجاز احمد میانہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ان کے علاقوں کے دورے کے دوران،سرکردہ شخصیات نے چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،اعلان حمایت کرنے والوں میں میکن شریف سے چوہدری مدثر اقبال ،چوہدری ولایت خاں ،چوہدری عنایت خاں ،چوہدری غضنفر علی،چوہدری اختر علی ،چوہدری مہندی خاں،چوہدری محمد اسلم،عاکیہ سے چوہدری غلام رسول،چوہدری نذیر احمد ،چوہدری مقبول احمد ،چوہدری محمد ارشد چوہدری محمد دین،چوہدری عثمان،چوہدری محمد صفدر،تلہ سے چوہدری محمد تاج،سابق کونسلر چوہدری غلام محمد ،چوہدری عدالت خاں، چوہدری عبدالرزاق،فضل کریم بٹ، مرزا اقبال،ٹھیکریاںسے سابق کونسلر چوہدری شاہد انور،چوہدری طالب مہر،(ر) انسپکٹر چوہدری محمد اصغر۔چک سروانی،نمبردار محمد زمان،ماسٹر محمد زمان،محمد اقبال شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کاانعقاد حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن طارق نجیب نجمی
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن طارق نجیب نجمی نے کہا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کاانعقاد حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، انتخابی عمل پر کڑی نظر رکھی جائے اور الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ڈی سی او آصف بلال لودھی ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر ، ای ڈی اوز، ڈی اوز سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر نے سرکاری افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں سے دور اور غیر جانبدار رہیں اور واضع کیا کہ کسی اہلکار کے خلاف شکایت کی صورت میں بغیر کسی تحقیقات یا انکوائری اسے فوری سیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔کمشنر نے ای ڈی او ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران سے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران اور ملازمین کو فوری ہدایات جاری کریں کہ الیکشن ڈیوٹی کے لئے تربیت ، ریٹرننگ افسران سے الیکشن کا سامان لینے اور پولنگ اسٹشنوں پر پہنچنے کے عمل میں پابندی وقت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میںانتظامی اور لا اینڈ آرڈر کے مسائل پید ا ہو سکتے ہیں۔کمشنر نے ضلع گجرات میں حالیہ انسداد پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور خسرہ اور ڈینگی پر کنٹرول کے لئے فوری موثر اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ الیکشن کے پیش نظر تما م سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی وارڈ مختص کئے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔کمشنر نے ٹائون میونسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں صفائی کی صورتحا ل پر خصو صی توجہ دیں ، بالخصوص پولنگ اسٹشنوں کے قرب و جوار میں ملبہ، پتھر، جھاڑیوں کی صور ت میں عارضی تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کے اہداف کے حصول کے لئے تما م توانائیاں برئوے کار لائی جائیں تاکہ کسان کو اسکی محنت کا بہترین انداز میں معاوضہ مل سکے۔انہوں نے سرکاری سکولوںمیں بعض نصابی کتب کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ قبل ازیں کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او آصف بلال لودھی نے بتایا کہ ضلع گجرات میں انتخابی عمل کے شفاف انعقاد کے لئے تما م ضروری اقداما ت برئوے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں قائم 1157پولنگ اسٹشنوں کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے اور مزید 135پولنگ اسٹشنوںکو حساس قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد ضلع میں حساس پولنگ اسٹشنوںکی تعداد 240ہوگئی ہے۔انہوںنے بتایا کہ پولنگ اسٹشنوں کو حساس قرار دینے کے لئے تمام تر زمینی حقائق کو مد نظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ سٹاف کی نقل و حمل کے لئے 400گاڑیوں کی ضرورت ہوگی جنکی فراہمی کے لئے ٹرانسپورٹرز سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ ان گاڑی مالکان کو ادائیگی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کمشنر کو دیگر محکموں کے امور بارے بھی تفصیل سے آگا ہ کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ کی عوام بالخصوص بزرگوں دوستوں اور اپنے عزیزوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے جلسہ کو کامیاب بنایا،مہر مبین آرائیں
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ کی عوام بالخصوص بزرگوں دوستوں اور اپنے عزیزوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے جلسہ کو کامیاب بنایا ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار حلقہ پی پی 112مہر مبین آرائیں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ جاگیردار اور سرمایہ دار نہیں ہوں میری دولت حلقہ کی غریب عوام کا پیار ہے اور میں اپنے حلقہ کی غریب عوام کی آواز بن کر سیاست کے میدان میں آیا ہوں اللہ تعالی کے فیصل و کرم سے اور حلقہ کی غریب عوام کی دعائوں سے کامیابی میری ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایچ او سٹی لالہ موسی خالد ڈار نے بغیر نمبر پلیٹوں کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)ایس ایچ او سٹی لالہ موسی خالد ڈار نے بغیر نمبر پلیٹوں کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون ،درجنوں موٹر سائیکلیں تھانہ میں بند کر دیں، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین،جو بھی غیر قانونی کام کرے گا وہ چاہے جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اسکے ساتھ کسی قسم کی کوئی بھی رعایت نہیں برتوں گا شریف شہریوں کیلئے تھانہ کے دروازے کھلے ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد امیدوار حلقہ پی پی112 ملک ناصر کا محلہ قصبہ میں دفتر کی شاندار افتتاحی تقریب،سیاسی اکٹھ میں تبدیل ہو گئی
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)آزاد امیدوار حلقہ پی پی112 ملک ناصر کا محلہ قصبہ میں دفتر کی شاندار افتتاحی تقریب،سیاسی اکٹھ میں تبدیل ہو گئی،اہلیان قصبہ نے ملک ناصر کا والہانہ استقبال کیا،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ہم سب جس کے شیدائی دیکھو وہ آگئے ناصر بھائی،کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،ڈھولوں کی تھاپوں پر نوجوانوں کا رقص اہلیان قصبہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر آزاد امیدوار حلقہ پی پی112ملک ناصر نے اپنے خطاب میں کیا کہ آپ کے حقوق کی جنگ کیلئے میں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس طرح آپ مجھے محبتوں سے نوازرہے ہیں انشا اللہ آپ کو کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا،آج کایہ جم غفیر اس بات کا گواہ ہے کہ میری الیکشن میں کامیابی یقینی ہے،انہوں نے کہا کہ ان سرمایہ داروں اور اجارہ داروں سے نجات حاصل کرنے کیلئے گائے پر مہر لگائیں اور مجھے کامیاب بنائیں انشا اللہ آپ کی دعائوں سے حلقہ کی تقدیر بدل دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدوار حلقہ پی پی112چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت میں ڈلہ میں عظیم الشان اکٹھ
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) امیدوار حلقہ پی پی112چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت میں ڈلہ میں عظیم الشان اکٹھ ڈلہ کی تمام برادریوں نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ حمایت کرنے والوں میں جمشید اقبال چوہان ، چوہدری محمد اصغر داروغہ ، ڈاکٹر میاں خاں چوہان ، سفیان چوہان ، محمد اشفاق غضنفر ، نعمان اصغر داروغہ ، چوہدری محمد شریف بجاڑ ، چوہدری محمد انور بجاڑ ، حاجی اختر ٹوپہ اینڈ ٹوپہ برادری ، حاجی عاش حسین بھنڈ ، چوہدری خادم حسین بھنڈ ، چوہدری سرور بھنڈ ، چوہدری غلام رسول بھنڈ آل بھنڈ برادری ، چوہدری محمد ماسٹر زمان کھٹانہ ، حاجی کالے خاں کھٹانہ ، کھٹانہ برادری ، چوہدری مہندی خاں کھٹانہ ، چوہدری طالب حسین نمبردار ، چوہدری وسیم فیروز بجاڑ ، چوہدری ریاست علی کھٹانہ ،استاد تاج ، بابر حسین ، عمیر بٹ ، چوہدری عمران نذیر ، چوہدری شہباز احمد بجاڑ ناروے، چوہدری اشتیاق احمد بجاڑ ناروے ، چوہدری افضال احمد بجاڑ ناروے ، چوہدری افتخار احمد بجاڑ سپین ، صوفی محمد خاں بجا، مستری محمد لطیف ، ماسٹر نوید احمد مستری ، خلیل احمد مستری ، محمد شبیر مستری ، محمد شفیق لوہار ، محمد سلیم لوہار ، چوہدری طالب حسین بجاڑ ، و اہلیان ڈلہ نے امیدوار حلقہ پی پی112چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت کا اعلان کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع عادووال میں امیدوار حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) موضع عادووال میں امیدوار حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ محمد اشرف بٹ کی رہائش گاہ پر مختلف برادریوں نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری محمد اشرف دیونہ کی حمایت کا اعلان کردیا ،حمایت کرنے والوں میں محمدظفر بٹ ، زاہد بٹ ، رشید کھوکھر ، رشید نائی ، ڈاکٹر سلیم ، بھولا بٹ ، ٹونی بٹ ، یوسف بٹ ، ندیم بٹ ، منیر انصاری ، رمضان انصاری ، مرزا فضل بیگ ، اسلم چوہان ، مہدی بٹ ، جمیل کھوکھر و دیگر نے حمایت کا اعلان کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ کو حلقہ پی پی 112سے بھاری لیڈر سے کامیاب کروائینگے،چوہدری ریاست علی ڈھیروگنہ
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ کو حلقہ پی پی 112سے بھاری لیڈر سے کامیاب کروائینگے چوہدری محمد اشرف دیونہ نے ہمیشہ اصولون کی سیاست کی ہے چوہدری اشرف دیونہ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی تاریخ رقم کی ہے چوہدری اشرف دیونہ عوامی خدمت کی تاریخ رقم کی ہے چوہدری اشرف دیونہ عوامی خادم ہے ان خیالات چوہدری ریاست علی آف ڈھیرو گنہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف دیونہ حلقہ پی پی 112سے تھانہ ، پٹواری کلچر کا خاتمہ کرینگے اور حلقہ پی پی 112سے کامیاب ہوکر حلقہ پی پی 112کی عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں چوہدری محمد اشرف دیونہ جیسا لیڈر ملا اب عوام حلقہ پی پی 112سے چوہدری محمد اشرف دیونہ کو ایم پی اے بنائینگے اورر حلقہ پی پی 112کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت میں موضع بانیان،ساروکی، شیخ قریشیاں میں بڑے حمایتی اکٹھ
لالہ موسی (محمد بلال احمد بٹ) حلقہ پی پی 112 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار صوبائی وزیر چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت میں موضع بانیان،ساروکی، شیخ قریشیاں میں بڑے حمایتی اکٹھ چوہدری رزاق احمد بانیاں چوہدری خالد حسین وڑائچ ساروکی ، مرزا نذیر احمد شیخ قرشیاں کی جانب سے منعقدہ بڑے عوامی اجتماعات میں ہزاروں افراد نے چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت کا اعلان کردیا،اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو اعتماد عوام نے کیا ہے ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے انھو ں نے کہا کہ عوام کی محبتوں کا قرض ہم کامیاب ہو کر ان کی خدمت سرانجام دے کر چکایں گے،اعلان حمایت کرنے والوں میں ، بانیاں چوہدری رزاق احمد ،حاجی چوہدری مشتاق احمد ،چوہدری محمد افضل،چوہدری ظفر اقبال،چوہدری محمد خان، چوہدری فتح محمد ،سید ارسلان حیدر،چوہدری بلال،چوہدری اشفاق احمد ،چوہدری مظفر اقبال،ساروکی سے چوہدری خالد حسین وڑائچ، چوہدری اصغر علی وڑائچ،چوہدری اکبر علی وڑائچ،چوہدری شجاعت حسین وڑائچ،نمبردار چوہدری بشیر احمد ، خرم شہزاد بھٹی، ناصرمحمود خان بٹ،چوہدری عطا محمد ،چوہدری سردار خان، چوہدری ارشاد اللہ،چوہدری ولید،محمد اعظم ،امان اللہ،مدثر اقبال،ڈاکٹر ضیااللہ،حاجی بشیر احمد ،حاجی محمد اکرم،حاجی مظہر اقبال،محمد ریاض ، افتخار احمد ، اللہ دتہ،رخسار احمد، ،ارسلان،چوہدری خرم ،احسان اللہ،شاہ زیب،زین،حمد،چوہدری ذیشان،عدنان،چوہدری رضوان،چوہدری مدثر اقبال،سید قمر عباس شاہ، چوہدری محمد اختر سرکانہ،چوہدری محمد انور،چوہدری وارث،چوہدری محمد اسلم،ملک محمد اعظم اعوان،شیخ قریشیاں سے مرزا نذیر احمد ،مرزا نور حسین،سید مدثر حسین شاہ،مرزا ظہر حسین،ملک محمد افضل،محمد عارف،سید بشارت علی شاہ،شعیب ہاشمی،امتیاز احمد ،عابد حسین،ماجد علی ،انور حسین، جھنڈیوال سے چوہدری فیروز خاں ، چوہدری سلطان احمدولایتا،چوہدری محمد افضل ممبر،چوہدری فیروز خاں مہر،چوہدری پرویز اختر مہر ،چوہدری عمران،چوہدری منور ،چوہدری محمد افضل کاغذی، چوہدری محمد اشرف،چوہدری محمد عنایت،مسعود احمد بٹ،چوہدری اعجاز احمد، چوہدری ریاض احمد ،مندسے چوہدری محمد انور چیمہ،چوہدری محمد عنایت،چوہدری غلام عباس،چوہدری تیمور،کھوکھر غربی سے قاضی تنویر احمد ،قاضی ظفر اللہ ایڈووکیٹ،ملک رشید احمد ذیلدار،ملک عنایت اللہ ممبر،دھدراسے چوہدری محمد لیاقت،چوہدری عطا محمد ،چوہدری عبداللہ، قصبہ سے چوہدری محمد ارشد راجیکا،چک قاض سے چوہدری اللہ دتہ،چوہدری محمدارشد،چوہدری اعجاز احمد ،محمد ارشد،چوہدری جاوید شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی عدالت میں 11مئی کو تاریخ ساز احتساب ہوگا،چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) عوامی عدالت میں 11مئی کو تاریخ ساز احتساب ہوگا۔ پانچ سال تک عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ووٹ کے حقدار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران عوامی حلقوں سے ملاقات میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے اور موروثی سیاست کو فروغ دینے والوں کے خلاف عوام متحد ہوکر 11مئی کو اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔عوام پروٹوکول اور اسلحہ کلچر سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کرنے اور علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن کے میدان میں اترے ہیں۔