ڈنگہ کی خبریں(محمد بلال احمد بٹ سے )

ڈنگہ: ملک کو دولخت کرنے والی جماعت اب پنجاب کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں،ایم پی اے میاں طارق محمود

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا کہ ملک کو دولخت کرنے والی جماعت اب پنجاب کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں لیکن ہم اپنے قائدین میاں برادران کی ولولہ انگیز قیادت میں ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں گے ان خیالات کا انہو ں نے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی طور پر مفلوج ہو چکا ہے،انکی ناقص حکمت عملی کے باعث ایک ڈالر100روپے کا ہو گیا ہے،جس سے ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے،جس کا خمیازہ عوام نے بھگتنا ہے یہ حکمرانوں تو ملک چھوڑ کر فرار ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلم لیگ ن کی قیادت اور اس کے قائدین وکارکن اعلیٰ اور باکردار شخصیات ہیں،سید فیض الحسن شاہ
ڈنگہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنما اور متوقع امیدوار حلقہ این اے106 سید نور الحسن شاہ کے بھائی سید فیض الحسن شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور اس کے قائدین کارکن اعلیٰ اور باکردار شخصیات ہیں،جبکہ اس کے برعکس پیپلز پارٹی میں کرپٹ اور کریمنل افراد کی اکثریت ہے جس کا ماٹو ہی صرف اور صرف لوٹ مار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ کوئی مائی کا لعل ہماری ذات پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا،جبکہ ہمارے مخالفین کی کرپشن کے چرچے دنیا بھر میں ہر ایک کی زبان پر ہیں انہوںنے کہا کہ نہ ہم خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں،ہم باوفا لوگ ہیں اور وفادار ساتھیوں کو پسندکرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ڈنگہ:چوہدری ٹریولز میلادچوک ڈنگہ کے دفاتر کی از سر نو تعمیر مکمل ہون پر چوہدری ٹریولز پر قران خوانی کی خصوصی تقریب
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ایم ڈی نیو چوہدری ٹریولز ڈنگہ مظہر اقبال کی سرکردگی میں نیو چوہدری ٹریولز میلاد چوک ڈنگہ کے دفاتر کی از سر نو تعمیر خوبصورتی کے ساتھ تزئین و آرائش کی تکمیل پر نیو چوہدری ٹریولز پر قرآن خوانی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں حفاظ کرام نے قرآن پاک کا ختم پڑھا جبکہ علمائے کرام نے کاروبار کی خیروبرکت کیلئے خصوصی دعا فرمائی ایم ڈی مظہر اقبال ،چوہدری فیصل گجر،سہیل غوری اور دیگر سٹاف نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
۔
ڈنگہ :زرداری دور حکومت میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی امریکی ڈالر نے سینچری مکمل کر لی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)زرداری دور حکومت میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی امریکی ڈالر نے سینچری مکمل کر لی،ایک ڈالر100روپے کا ہو گیا،تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ58 لاکھ ڈالر ادا کئے جانے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت سینچری کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار100روپے تک پہنچ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر کے بنک یوٹیلٹی بلز کی وصولی میں لعیت و لعل سے کام لینے لگے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر کے بنک یوٹیلٹی بلز کی وصولی میں لعیت و لعل سے کام لینے لگے،صارفین بجلی گیس فون خوارہونے لگے،عوامی حلقوں کے مطابق ڈنگہ شہر کے بنکوں نے شہریوں سے بجلی گیس فون سمیت دیگر یوٹیلٹی بلوں کی وصول کرنے میں لعیت لعل سے کام لینا شروع کر دیا ہے،جس کی بناء پر شہریوں کو یوٹیلٹی بلزجمع کرانے میں شدید مشکلات دشواری کا سامنا ہے،تھانہ روڈ رپر واقع الحبیب بنک میں یوٹیلٹی بلز جمع کرانے والے درجنوں صارفین نے اخبار نویسوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے دیگر بنک یوٹیلٹی بلز جمع کرانے کی بجائے دوسرے بنکوں میں جانے کا فری مشورہ دے کرٹرخادیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات سمیت ڈنگہ،کھاریاںلالہ موسیٰ میں علی الصبح اور رات گئے شدید دھند
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گجرات سمیت ڈنگہ،کھاریاںلالہ موسیٰ میں علی الصبح اور رات گئے شدید دھند میں ٹرانسپورٹر سمیت مشکلات اور دشواری کا سامنا شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکر گئیں جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
منڈی بہائو الدین:تیزرفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پانچ بچوں کا باپ جاں بحق ہو گیا
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)تیزرفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پانچ بچوں کا باپ جاں بحق ہو گیا،بتایا جاتا ہے کہ پھالیہ روڈ پر مزدا سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آر ایچ سی ڈنگہ کے ساتھ ساتھ آر ایچ سی کوارٹر میں بھی فراہم کی جائے،ملازمین محکمہ صحت
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)محکمہ صحت نے ملازمین نے محکمہ سئی گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی ڈنگہ کے ساتھ ساتھ آر ایچ سی کوارٹر میں بھی فراہم کی جائے تاکہ ملازمین بھی قدرتی نعمت سے مستفید ہو سکیں،تفصیل کے مطابق آر ایچ سی ڈنگہ کے کوارٹرز میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی کے رہائشی کوارٹر میںبھی سوئی گیس فراہم کی جائے ملازمین بھی قدرتی نعمت سے مستفید ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:چودہ فروری ویلنٹائن ڈے :دل والے اپنے چاہنے والے من پسند افراد کو تحائف اور پھول بھیجتے رہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چودہ فروری ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی تمام چھوٹے بڑے سٹورز،نرسری اور گفٹ سنٹروں میں سرخ رنگ کے گلاب کے پھولوں سے سج گئے دل والے اپنے چاہنے والوںمن پسند تحائف اور اشیاء خریدنے میں لگے رہے ان میں دل کی شکل کی چیزوں کے سرخ رنگ کے پھول کے علاوہ دیگر اشیاء سب سے زیادہ اور نمایاں نظر آہی ہیں تحائف دینے کیلئے دل کی شکل میں گفٹ بنائے جاتے رہے دکانوں کی سجاوٹ میںبھی سرخ رنگ نمایاں ہے گفٹ سنٹرز اور ریڈی میڈ سرخ رنگ کے لباس تیار کرنے والی دکانوں پر خریداروں کا زبردست رش رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نئے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نئے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے،تمام اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع میں نئے لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منڈی بہائو الدین:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے22سالہ نوجوان افضال احمد قتل
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمدبٹ)نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے22سالہ نوجوان قتل،بتایا جاتا ہے کہ ہیگروالا کے ڈیرہ وڑائچاں کا رہائشی 22سالہ افضال ولد محمد ارشد اپنے ڈیرے پر جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا،پولیس مصرف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں:ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے ریس لگاتی دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ایک شخص جاں بحق
کھاریاں(محمد بلال احمدبٹ)ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے ریس لگاتی دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک شخْص جاں بحق،چار شدید زخمی ہو گئے،تفصیل کے مطابق جی ٹی روڈ پر دو تیز رفتار ایک دوسرے کو اوورٹنگ کرتے آگے نکل جانے کی کوشش میں آپس میں ٹکرا گئیں،جس کے نتیجہ میں کار میں سوار نوجوان زبیر موقع پر جاں بحق ہو گیا،جبکہ اس کے دو ساتھی فرید اور نذیر شدید زخمی ہو گئے،جبکہ دوسری گاڑی کے نوجوان آصف اور مصور موٹر سائیکل تصادم میں زخمی ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو بروقت سروس کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کے تیس لائن مینوں کو نئی موٹر سائیکلیںدی گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو بروقت سروس کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کے تیس لائن مینوں کو نئی موٹر سائیکلیں ایک پرقار تقریب میں ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل گجرات نے اپنے دست مبارک سے فراہم کیں،کھاریاں،ڈنگہ لالہ موسیٰ اور گجرات کے تیس لائن مینوں کو تیس نئی موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ ماہانہ تیس لیٹر پیٹرول بھی کمپنی کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔
۔
ڈنگہ :1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی53ویں قرعہ اندازی پندرہ فروری کو ہوگی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی53ویں قرعہ اندازی پندرہ فروری کو کوئٹہ میں ہو گی جس میں پہلا انعام تیس لاکھ روپے کا ایک انعام جبکہ دوسرے انعام میں10,10لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام ساڑھے18ہزار روپے کے1096خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :شیخ رستم علی کی صاحبزادی محمد توصیف احمد کی ہمشیرہ کی پروقار تقریب رخصتی کاانعقاد،معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور سابق کونسلر شیخ رستم علی کی صاحبزادی شیخ جاوید احمد،شیخ ناصر علی کی بھتیجی،شیخ عامر محمود،شیخ محمد آصف ،شیخ محمد توصیف احمد کی ہمشیرہ کی پروقار تقریب رخصتی کاانعقاد،معززین شہر اور عمائدین علاقہ کی دعائوں میں شیخ رستم علی کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئیں،پروقار تقریب میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،جن میں سید فیض الحسن شاہ میاں اسد ممتاز،چوہدری رستم علی،شیخ منیر احمد،مہر خالد حسین،چوہدری ساجد محمود،چوہدری الیاس علی مطہری،چوہدری صداقت حسین،شاہد عباسی،میاں عطاء محمد،میاں سخاء محمد ،خان نواز،میاں کامران ادریس،میاں ندیم خادم،سیٹھ منیر احمد،حاجی ناصر زیدی،کاشف سکندر صراف،حاجی سرور صراف،محمد حنیف ،شیخ رئیس احمد عبدالغفار ،محمد اسلم بسوی،دھمن خاں تاس سمیت سینکڑوں معززین علاقہ کی صاحبزادی کو رخصت کیا،شیخ رستم علی انکے صاحبزادوں نے ہر مہمان کا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈاکٹر فورم ڈنگہ کا اہم اجلاس مقامی میرج ہال میںمنعقد ہوا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈاکٹر فورم ڈنگہ کا اہم اجلاس مقامی میرج ہال میںمنعقد ہوا جس میں تنظیم کے تمام عہدیداران اور اراکین نے لاہورمیں بھوک ہڑتالی کیمپ میں نہتے ڈاکٹرز پر ریاستی تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا گیا،تفصیل کے مطابق ڈاکٹر فورم ڈنگہ کا ایک اہم اجلاس صدر ڈاکٹر محمد خالد عاربی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لاہور میں بھوک پر بیٹھے ڈاکٹر پر تشدد کی بدترین ریاستی تشدد کی بھر پور مذمت کی اور کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کر دی ہے نہتے نوجوان ڈاکٹرز جوایک ہفتے سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی کے مطالبہ کے ساتھ بھوک ہڑتال کر کے بیٹھے تھے ان کے مطالبات ماننے کی بجائے ان پر پولیس کا لاٹھی چارج اور ڈنڈے شہباز شریف کی آمرانہ سوچ کی غماز ی کر تا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیف الرحمن بھٹی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112 شاہ سرست گرلز پرائمری سکول میں نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سیف الرحمن بھٹی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112 شاہ سرست گرلز پرائمری سکول میں نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تفصیلات کے مطابق سیف الرحمن بھٹی کے فنڈز سے گرلز پرائمری سکول شاہ سرمست میں نئے کمرے تعمیر کئے گئے موضع شاہ سرپرست میں گرلز پرائمری سکول میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی،مہمان خصوصی سیف الرحمن بھٹی سمیت چوہدری محمد وارث،مشتاق احمد بٹ،حاجی محمد اقبال چھتہ،رضوان بٹ،عدنان بٹ،صوفی غلام حیدر ،محمد منیر بٹ،عمر اختر بھٹی،ڈاکٹر محمد حفیظ سمیت علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ممان خصوصی کا سکول پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا،سیف الرحمن بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ترقی کیلئے تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے،میری خواہش اور کوشش ہے کہ اپنے حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات فراہم کر سکوں ہم نے اپنے حلقہ میں بلا تفریق حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز لگوائے ہیں اور آئندہ بھی اپنے حلقہ کی تعمیرو خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے،ہم نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کئے ہیں، ہمارے حلقے کا ہر فرد ہمارے لئے قابل احترام ہے ہم بلا تفریق عوامی خدمت کا مشن لے کر عوام کی خدمت کریں گے،چوہدری محمد وارث نے کہا کہ ہم سیف الرحمن بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے سکول میں فنڈز منظو ر کروائے،ہم آئندہ الیکشن میں سیف الرحمن بھٹی کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے،مشتاق بٹ نے کہا کہ سیف الرحمن بھٹی حلقہ پی پی112 میں مین آف ڈویلپمنٹ ہیں سکول کیلئے فنڈز منظور کروانے پر انکے مشکور ہیں حاجی محمد اقبال چھتہ نے کہا کہ سیف الرحمن بھٹہ حلقہ پی پی112کی تعمیر و ترقی کے ضامن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:سابق کونسلر مسعود بھٹی محلہ قصبہ والے اور معرف تاجر غلہ منڈی سجاد بھٹی کی والدہ کے ختم قل میں عالم امڈ آیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق کونسلر مسعود بھٹی محلہ قصبہ والے اور معرف تاجر غلہ منڈی سجاد بھٹی کی والدہ کے ختم قل میں عالم امڈ آیا، علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات کی شرکت،نمایاں شخصیات میں خان عبدالمجید بٹ سابق کونسلر،چوہدری اعجاز احمد میانہ چک سابق صوبائی وزیر، عبدالپرویز بٹ صدر صرافہ ایسوسی ایشن چھوٹا بازار،اعجاز بٹ سابق کونسلر،سید حبیب حیدر شاہ،میاں منیر پٹواری،شیخ خالد محمود،ایم ڈی خلیل پیٹرولیم، سیٹھ رفیق سابق کونسلر،ایس آئی اصغر ٹھیکریاں،سیف الرحمان بھٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی112مسلم لیگ ن،توقیر سلیمان بھٹی،خواجہ شبیر تاجر غلہ منڈی،ملک اکرم،ملک نوید اعوان تاجر غلہ منڈی،مہر اسحاق،اقبال بٹ دھامہ،بشارت ہیڈ کانسٹیبل ،کانسٹیبل عامر شاہ،ملک اشرف تاجر غلہ منڈی،میاں رفیق تاجر غلہ منڈی،اشرف بھٹی قصبہ،احمدشفیع بھٹی تاجر غلہ منڈی،یاسر مجید بٹ تاجر غلہ منڈی،ملک پولا تاجر غلہ منڈی،حافظ شفیق تاجر غلہ منڈی،خان آفتاب خان،ماسٹر نواز انصاری،مانو انصاری،عمران ارشد بھٹی،قدیر بٹ قصبہ،وقار شاہ سپرا تاجر غلہ منڈی،صفدر بھٹی تاجر غلہ منڈی،خواجہ شبیر تاجر غلہ منڈی،دیمی بھٹی قصبہ،حافظ شفیق تاجر غلہ منڈی،حافظ وحید تاجر غلہ منڈی،شہباز بٹ محرر تھانہ سٹی،ملک زبیر تاجر غلہ منڈی،ماسٹر افتخار ،قدیر بٹ قصبہ،ملک ناصر،ملک اکبر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ڈاکٹر ساجد منہاس ٹراما سنٹر مریضوں کے لیے درد سر بن گیا ،چوہدری نومی کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ڈاکٹر ساجد منہاس ٹراما سنٹر مریضوں کے لیے درد سر بن گیا ہے،ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت چوہدری نومی کائرہ نے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دور دور سے آتے ہوئے مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کو ڈاکٹر ساجد منہاس نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے،سرکاری ڈیوٹی کم اور اپنے ذاتی کلینک میں زیادہ ٹائم دیتا ہے،اگر کوئی مریض اسکو اپنا چیک اپ کروایا ہے تو ان سے پیسے بٹورنے کیلئے انہیں اپنے کلینک میں آنے کی دعوت دیتا ہے سماجی شخصیت چوہدری نومی کائرہ نے ای ڈی او ڈاکٹر خالد فیض اور اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ ایسے ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی کریں یا پھر اسکا تبادلہ کریں۔
۔
لالہ موسیٰ:حلقہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے والوں کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا،سید حبیب حیدر شاہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چار سالہ حلقہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے والوں کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا،ان خیالات کا اظہار لخت جگر سید نور الحسن شاہ سید حبیب حیدر شاہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ دو دو وزارتوں کا مزے لینے والوں نے لالہ موسیٰ اور حلقہ کی عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا،بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزارتوں کے شہر لالہ موسیٰ کی ایک اینٹ تک نہیں بدلی،آئندہ عام انتخابات میں حلقہ کی عوام ان کو بری طرح شکست سے دچار کرے گی،انہو ں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سادات خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اپنے بزرگ رہنما شہید باوفا سید منظور حسین شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کے عوام کی خدمت میں دن رات پیش پیش ہیں،انشاء اللہ تعالیٰ سید نور الحسن شاہ شاہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے حلقہ این اے106میں تاریخی فتح سے ہمکنار ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:سابق کونسلر مسعود بھٹی آف قصبہ اور معروف تاجر غلہ منڈی سجاد بھٹی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق کونسلر مسعود بھٹی آف قصبہ اور معروف تاجر غلہ منڈی سجاد بھٹی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا،شہر کی ممتاز اور مختلف شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی ،شہر کی ممتاز اور مختلف شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی،تعزیت کرنے والوں میں سیف الرحمن بھٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 112،چوہدری اعجاز حمد احمد میانہ چک سابق صوبائی وزیر،سید فیض الحسن شاہ آف کلیوال سیداں،خان عبدالمجید بٹ سابق کونسلر،سید حبیب حیدر شاہ،احمد شفیع بھٹی تاجر غلہ منڈی،شیخ خالد محمود ایم ڈی الخلیل پیٹرولیم،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،ملک نوید اعوان تاجر غلہ منڈی ،حافظ شفیق قریشی تاجر غلہ منڈی،میاں احسان تاجر غلہ منڈی،میاں احسان غلہ منڈی،سید وقار شاہ سپرا تاجر غلہ منڈی،حافظ وحید تاجر غلہ منڈی ،میاں حبیب رفعت تاجر غلہ منڈی ،میاں رفیق تاجر غلہ منڈی،قیصر ڈار تاجر غلہ منڈی،تنویرڈار تاجر غلہ منڈی،چوہدری ظہیر اصغر کائرہ،،وحیداحمد رائس ڈیلر تاجر غلہ منڈی سمیت درجنوں افراد نے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:نعیم ٹوپہ اور شانی جٹ کے ملزمان جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہونگے،سید ضیاء جعفری ڈی ایس پی سرکل
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)نعیم ٹوپہ اور شانی جٹ کے ملزمان جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہونگے،ان خیالات کا اظہار کا اظہار ڈی ایس پی ضیاء جعفری نے صحافیوںسے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی پی اوگجرات راجہ بشارت کی ہدایات پر مجرمان کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نعیم ٹوپہ کے قتل میں ملوث ایک ملزم چھیما کو ہم نے گرفتار کر لیا ہے باقی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں شہر میں امن و امان میں کسی کو خلیل نہیں ڈالنے دیں گے،شہر میں امن و امان میری پہلی ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:شیخ محمد ندیم مرکزی جامع مسجد لالہ موسیٰ نے ساتھیوں سمیت راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی112 چوہدری اعجازاحمدا ف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)شیخ محمد ندیم مرکزی جامع مسجد لالہ موسیٰ ساتھیوں سمیت سابق صوبائی وزیر راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی112 چوہدری اعجازاحمدا ف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کیااعلان حمایت کرنے والوں میں سراج دین محلہ چراغ پورہ ۔محمد افضل ۔محمد رزاق منہاس محلہ قصبہ۔محمد عثمان منہاس ،اویس ارشد محلہ چراغ پورہ۔چوہدری محمد انور محلہ محمدپورہ۔محمد علی ۔محمد اصغر عیدگاہ روڈ ۔کشمیری غلام نبی۔مرزا خورشید احمد کریم پورہ۔شوکت شہزاد محلہ جامع مسجد۔شیخ حاجی محمد زاہد جامع مسجد۔چوہدری ثاقب ولایت جوگی محلہ۔چوہدری عثمان غضنفر کریم پورہ۔چوہدری زین کریم پورہ۔چوہدری ذیشان اصغر ۔چوہدری طاہر جلیل پھلروان ۔شاہد ریاض۔چوہدری یاسر پہلوان ۔چوہدری محمد رفیق سید اگول ۔چوہدری محمد خاں سید ا گول ۔بلال صادق بٹ لالہ موسیٰ۔میاں بابر عباس دینہ چک ۔سید اسد عباس لالہ موسیٰ۔چوہدری محمد عثمان سلیمہ۔ٹھیکدار محمد اسلم چک رجادی ۔چوہدری محمد رفیق محمد وڑایچ شاہجنیاں۔محمد رفیق نندووال ۔ناصر اقبال نندووال ۔عبدالفاروق بٹ کھوڑیاں۔چوہدری غلام ادریس پسوال۔مہر محمد اقبال کوٹلہ قاسم خاں۔چوہدری بشیر احمد جلال دین۔چوہدری ذاکر حسین جلال دین ۔چوہدری منیر حسین دیگر درجنوں معززین علاقہ شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ڈی پی او گجرات راجہ بشارت مقتول شانی جٹ کے جنازہ میں پہنچ گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی پی او گجرات راجہ بشارت مقتول شانی جٹ کے جنازہ میں پہنچ گئے،یاد رہے کہ گذشتہ روز ذیشان عرف شانی جٹ کو چکر محلہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر علی چکر محلہ وغیرہ نے فائرنگ مر کر قتل کر دیا تھایاد رہے کہ مقتل شانی جٹ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا،اس موقع پر ڈی پی او گجرات راجہ بشارت نے مقتول کے لواحقین کے ساتھ ملاقات بھی کی اور یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی شانی جٹ کے قاتل سلاخوں کے پیچھے ہونگے،ملزم چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی ضیاء جعفری کو مقتول شانی جٹ کے قاتلوں کوگرفتار کرنے کیلئے خصوصی ہدایت کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر:عوام کو چاہیے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں بے داغ ماضی اور اچھے کردار کے لوگوںکو ووٹ دیں، چوہدری عبد الرئوف آف رشید پور
سرائے عالمگیر (محمد بلال احمد بٹ ) عوام کو چاہیے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں بے داغ ماضی اور اچھے کردار کے لوگوںکو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں عوام باشعور ہو چکی ہے اور اپنے نمائندے چنتے وقت سوچ سمجھ کر ووٹ دیںگے اب وہ لوگ جو دھونس اور تھانے کچہری کی سیاست کی وجہ سے ووٹ حاصل کرتے تھے وہ یقینا ناکام ہونگے ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عبد الرئوف آف رشید پور یوسی بھاگ نگر نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے مزید کہا کہ راہنما تحریک انصافچوہدری محمدالیاس بے داغ ماضی اور کرپشن کے پاک عوامی لیڈر ہیں اور انہیں بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے ہم ان کی کامیابی کے لیے بھر پور محنت کریں گے اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں تبدیلی لائی جائے اور حقیقت میں عوام کے لیے یہی بہتری ہے کہ ان نام نہاد سیاسی وڈیرں کو مسترد کر دیں اور اچھی سوچ اور قابل لوگ آگے آسکیں جس سے ملک وقوم کی بہتری ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر :راہنما مسلم لیگ (ن )PP114 سابق ناظم راجہ محمداسلم خان حقیقی معنوںمیں عوامی نمائندے ہیں ، خان لیاقت خان آف مماز پور
سرائے عالمگیر (محمد بلال احمدبٹ) راہنما مسلم لیگ (ن )PP114 سابق ناظم راجہ محمداسلم خان حقیقی معنوںمیں عوامی نمائندے ہیں وہ عوامی سائل حل کرنے میںہر وقت کوشاں رہے ہیں ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت خان لیاقت خان آف مماز پور نے صحافیوں سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے جو عوامی مسائل کو حل کرواسکیں ہم انشاء اللہ ان کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیںگے اور آئندہ جنرل الیکشن میں کامیابی ان کے قدم چومے گی راجہ محمداسلم خان نے اپنی دورے ناظمی میں پورے پنجاب میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروا کر یوسی بھاگ نگر کو مثال یونین کونسل بنایا جس کی بدولت وہ عوام کے دلوںکی دھڑکن ہیں اور عوام ان کی کامیابی کے لیے ان کا بھر پور ساتھ دیںگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر:راجہ افتخار اینڈ راجہ ریاست علی مرحومین کی یاد میں سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں مڑل میں ایک شاندار فائنل میچ منعقد ہوا
سرائے عالمگیر (محمد بلال احمد بٹ)راجہ افتخار اینڈ راجہ ریاست علی مرحومین کی یاد میں سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں مڑل میں ایک شاندار فائنل میچ منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی سابق ناظم یوسی منڈی بھلوال چوہدری منظور حسین میرہ ،معروف نوجوان شخصیت سید ذاکر حسین شاہ آف شکریلہ شریف ،معروف نوجوان شخصیت چوہدری مبشر حسین میرہ تھے جبکہ مہمانان گرامی میں پولیس چوکی انچارج شکریلہ سید عباس علی شاہ ،محرر محمد عباس ،مسلم لیگ (ن ) کے نوجوان راہنما راجہ گل زرین آف مڑڑ تھے نقابت کے فرائض راجہ وسیم نے سر انجام دیے مہمانان خصوصی سابق ناظم چوہدری منظور حسین میرہ،سید ذاکر حسین شاہ آ ف شکریلہ،چوہدری مبشر حسین میرہ ودیگر کا مڑل گرائونڈ پہنچنے پر ڈھولوںکی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے فائنل میچ مڑڑ اور ڈاک چباں کے درمیان کھیلا گیا یہ شاندار میچ ڈاک چباں نے جیت لیا مہمانان خصوصی سابق ناظم چوہدری منظور حسین میرہ نے اپنی طرف سے کمیٹی کو15ہزار روپے پیش کیے جبکہ سید ذاکر حسین شاہ نے اپنی طرف سے 10ہزار روپے کمیٹی کوپیش کیے اور مسلم لیگ (ن ) کے نوجوان راہنما معروف نوجوان شخصیت چوہدری مبشر حسین میرہ نے بھی ٹورنا منٹ کمیٹی کو اپنی طر ف سے 15ہزار روپے نقد پیش کیے اور کھلاڑیوںمیںنقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں فائنل میچ ڈاک چباں کے کپتان کو چوہدری مبشر حسین آف میرہ نے مین آف میچ ونر ٹرافی پیش کی اس موقع پر راجہ طارق محمود ،راجہ امانت علی،راجہ گل زرین ،راجہ زاھد محمود،راجہ سکندر حیات،راجہ مہربان،راجہ ساجد حسین،راجہ منور حسین،راجہ بشارت،راجہ صغیر عرف بھولا،صحافی چوہدری امانت علی ڈھوک نکہ،چوہدری دلدار آف داموںچک،چوہدری افضال میرہ،مسلم لیگ (ن ) کے سیکر ٹری اطلاعات و نشریات مرزا شاکا آ ف داموںچک،چوہدری سلامت میرہ،چوہدری قدیر میرہ،چوہدری اعجاز آف دندی،ماسٹر جاوید اقبال شاہ گھوڑا،کامران شاہ آف قاضی باقر،راجہ محمداسحاق آف مڑڑ ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوںکی تعداد میں شائقین اس میچ سے محظوظ ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرائے عالمگیر:اے ای او سرائے عالمگیر محمدمنشاء چوہدری نے سرائے عالمگیر کے مختلف سکولوںکا دورہ کیا
سرائے عالمگیر (محمد بلال احمدبٹ ) اے ای او سرائے عالمگیر محمدمنشاء چوہدری نے سرائے عالمگیر کے مختلف سکولوںکا دورہ کیا انہوں نے بکوہل جٹاں ،موجہ،منڈی بھلوال،گڑھا برج،موہڑہ کس،پنڈ عزیز،مڑڑ ،آئمہ شاہ جی کے سرکاری سکولوں کا دورہ کیا دوران معائنہ انہوں نے سب اساتذہ کو آگاہ کیا کہ غیر ضروری چھٹیوںکو کم کیا جائے سالانہ امتحانات 15مارچ سے پہلے شروع نہ کیے جائے سکولوں میںبچوں کے داخلہ کو بڑھانے کے لیے عوامی رابطہ بڑھایا جائے سکول کونسل کو فعال بنایا جائے اساتذہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خود کو تدریسی سرگرمیوںمیں فعال بنائیں محکمانہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیںڈی ٹی ای کے دیے گئے ورک پلان کو لاگو کیا جائے ٹیچرز ڈائری اپنی تدریسی سرگرمیوںکا لازمی حصہ بنائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔

 

فروغ تعلیم پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈی سی او نوازش علی
گجرات (محمد بلال احمد بٹ ) ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ سکول جانے کی عمر کے بچوں کی سو فیصد انرولمنٹ کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران بھر پور محنت کریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اے ڈی سی سمیراحمد سید ،ای ڈی او ایجوکیشن کاشف محمود طاہر ،ڈی او سکینڈری اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نوازش علی نے کہا کہ انرولمنٹ کے اہداف کے حصول کے لئے محکمہ تعلیم این سی ایچ ڈی اور این جی اوز کی خدمات بھی حاصل کرے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے ۔ انہوں نے ہدائت کی کہ محکمہ تعلیم کے افسران باقاعدگی سے سکولوں کی چیکنگ کریں اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ڈی سی او نے ضلع میں گرلز سکولوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور ہدائت کی کہ بوائز سکولوں میں اس حوالے سے خامیاں دور کی جائیں اور واش روم ، چار دیواری، صاف پانی سمیت تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈی سی او نے واضع کیا کہ سرکاری سکولوں کی زمینوں پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ای ڈی او کاشف طاہر نے اس موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔جبکہ پرائمری اور مڈل کے امتحان کے بعد طلباء کو مفت کتابوں کی فراہمی بھی شروع کردی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(محمد بلال احمد بٹ) ڈی سی او نواز ش علی نے لاء اینڈ آرڈر بر قرار رکھنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹو کے سپلیمنٹری امتحان کے دوران امتحانی مرکز گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گرایجوایٹ کالج بھمبر روڈ گجرات کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے۔اس حکم کے تحت امیدواران اور نگران عملہ کے علاوہ کسی غیر متعلقہ فرد کی امتحانی سنٹر کے 100میٹر کے اندر داخلہ پر اور امیدواروں اور نگران عملہ کے امتحانی سنٹر کی حدود میں کسی قسم کا درسی مواد لے جانا بھی ممنوع ہوگا ۔ حکم کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
۔۔
کنجاہ :دھاروکوٹ کی ممتازسیاسی سماجی شخصیت چوہدری فیض احمدفیضی اورحمزہ فیض نے کنجاہ پریس کلب کادورہ کیا
کنجاہ(محمد بلال احمد بٹ)دھاروکوٹ کی ممتازسیاسی سماجی شخصیت چوہدری فیض احمدفیضی اورحمزہ فیض نے کنجاہ پریس کلب کادورہ کیا۔ پریس کلب پہنچنے صدرپریس کلب محمدبلال بٹ ،جنرل سیکرٹری اشتیاق احمدآفتاب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کاپرتپاک استقبال کیا۔اورپریس کلب کے تمام عہدیداران اورممبران سے ملاقات کی۔اورکہاکہ کنجاہ پریس کلب جس قدرعلاقہ بھرکے مسائل اجاگرکرواکران کوحل کرواکراورمظلوم کی آوازحکومتی ایوانوں تک پہنچارہاہے۔یہ کسی عبادت سے کم نہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کنجاہ پریس کلب کے صدرمحمدبلال بٹ اوران کی پوری ٹیم کو مثبت صحافت کے فروغ کے لئے کام کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اورامیدکرتے ہیں کہ یہ کنجاہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے اورذاتی مفادات سے بالاترہوکرکام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد: وفاقی و صوبائی حکومتوںکے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس پروگرام موجود نہیں،محمد فیصل میر
اسلام آباد( محمدبلال احمد بٹ ) قومی وطن پارٹی شیرپائو کے فیڈرل کونسل ممبر محمد فصیل میر نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوںکے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس پروگرام موجود نہیں اور نہ ہی انھیں ریلیف دینے کیلئے کوئی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ مختلف سبسڈیز کے خاتمے سے ان کے مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس وہ شدید متاثر ہوگے ہیں ۔انہوں نے یہ صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے کہا محمد فصیل میر نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہیں اور ان کو درپیش مشکلات پر غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کی بدولت وہ شدید محرومی اورمایوس کا شکار ہیں۔انھوں نے کہا کہ بجٹ کا دستاویز بھی عوام کے لئے کوئی ریلیف نہ لاسکا جبکہ الٹا مختلف ٹیکسوں کے نفاذاور سبسڈیز کے خاتمہ کی مد میں ان پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت صوبے پنجاب اور عوام کے حقوق کیلئے موثر کردار ادا نہ کر سکی اور ان کی عدم توجہ اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ سماجی اور معاشی مسائل کے گرداب میں پھنس چکا ہے اور اس کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ اس ضمن میں صوبائی حکومت نہ تو وفاق سے کوئی خصوصی گرانٹ لے سکی اورنہ ہی عالمی سطح پر اس طرف توجہ مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کر سکی۔