ڈاکٹر ایوب شیخ نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ کے ہمراہ کورنگی 11000 روڈ پر اراکین اسمبلی کے فنڈز سے جاری مشینی کارپیٹنگ کے کے کا معائنہ کیا

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ کے ہمراہ کورنگی 11000 روڈ پر اراکین اسمبلی کے فنڈز سے جاری مشینی کارپیٹنگ کے کے کا معائنہ کیا اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے درس اور فکر و فلسفہ کے مطابق حق پرست قیادت عوام کی فلا وبہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔

اس روڈ کی تعمیر بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے کیونکہ یہاں عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس روڈ کی تعمیر کے بعد عوام کو سفری سہولیات بھی میسر آئیگی اور ان کی پریشانی کا بھی ازالہ ہوسکے گا حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے ویژن کے عین مطابق عوام الناس کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایاہوا ہے اور شب و روز تعمیر وترقی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہیں۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ حق پر ست عوامی نمائندوں کا یہ عزم ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پرکراچی کی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے کو شاںہے اور حق پر ست قیادت اپنی تمام تر دستیاب وسائل برئو ے کار لاکر روشن اور خوشحال معاشرے کے قیام کو یقینی بنارہے ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ حق پرست قیادت اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھ کر ادا کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے قائد تحریک محترم ا لطاف حسین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے میں شب روز مصروف عمل ہیںا س موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل بھی موجود تھے۔

Carpeting 11000 Road

Carpeting 11000 Road