میزبان ٹیم موسیٰ الیون کو شکست کا سامنا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا

کراچی : موسیٰ الیون فٹ بال کلب فیڈرل بی ایریا کے زیر اہتمام جاری آل کراچی ذاکر بھائی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں حسن بغداد فٹ بال کلب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان موسیٰ الیون کو پنالٹی ککس پر3-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا ۔

دوران میچ مقابلہ 1-1گول سے برابر ی پر ختم ہوا میچ کے دوران اپنے عمدہ کھیل کے ذریعے حسن بغداد کے رفیق اور موسیٰ الیون کے عبدالرحمن نے گول کئے جبکہ پنالٹی ککس پر فاتح ٹیم کی جانب سے نور ،نعمان اور ادریس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ میز بان ٹیم موسیٰ الیون کی جانب سے واحد گول امین نے اسکو ر کیا۔

میچ کے مہمان خصوصی ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے سیکریٹری بابو فیروز تھے جن کا دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی اور سنیئر فٹ بال کھلاڑی بھی موجود تھے۔