سپر ہائی وے پروین اور ٹرک میں تصادم ،دو بچوں سمیت4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سپر ہائی وے پر کراچی سے حیدر آباد جانے والی کوسٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق 19 زخمی ہو گئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ سپر ہائی وے پر دادا بھائی سیمنٹ کے قریب پیش آیا۔ کوسٹر کراچی سے حیدر آباد جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں23 افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار افراد ایک گھنٹے تک سپرہائی وے کے کنارے پڑے رہے بعد ازاں ایدھی کے رضاکاروں نے انہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا تاہم اس وقت تک دو بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوچکے تھے۔ جبکہ چار زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔