ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 115 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، تاریخ میں پہلی بار ڈالر 115 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے کے آغاز کے ساتھ ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے اونچی اڑان بھرلی۔ انٹربینک مارکیٹ ذرائع مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 115 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ کل سے اب تک روپے کے مقابلے ڈالر 5، 5 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے جہاں خام تیل اور دیگر اشیاء کی درآدمدی اخراجات میں اضافہ ہوا وہی چند گھنٹوں میں ملک کے قرضے 500 ارب روپے تک بڑھ چکے ہیں۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا موقف ہے کہ عالمی ادائگیوں کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔