ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف سکھر میں شٹر ڈائون ہڑتال

Strike

Strike

سکھر (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف سکھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ، جبکہ سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

جے یو آئی سیکرٹری جنرل سندھ خالد سومرو کے قتل کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کر رہی ہے ، بلوچستان ، اندرون سندھ ، خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ، دکانیں اور پٹرول پمپ بند ہیں۔

ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کیخلاف کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔