ڈرون حملے بند ہونے پر پاکستان دہشت گردوں کیخلاف خود کارروائی کریگا

Drone attacks

Drone attacks

پاکستان (جیوڈیسک) امریکی ڈرون حملوں کی بندش کی صورت میں پاکستان دہشتگردوں کے خلاف خود کارروائی کرے گا، حساس اداروں اور پیرا ملٹری فورسز پر مشتمل سکواڈ کو استعمال کیا جائے گا۔ ڈرون حملوں کی بندش کی صورت میں پاکستان دہشت گردوں کے سدباب کیلئے خود کارروائی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اس کیلئے نتیجہ خیز بڑے آپریشن کی تیاری جاری ہے۔آپریشن کی منظوری دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بلائی جانے والی کانفرنس سے لی جائے گی۔ مجوزہ آپریشن میں بنیادی ذمہ داری صوبوں کو دی جائے گی جبکہ مرکز انہیں ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔