پاکستانی طالبان نے شام میں اپنا اڈہ قائم کر لیا

Pakistani Taliban

Pakistani Taliban

پاکستانی طالبان نے شام میں جاری جہاد پر نظر رکھنے کے لیے وہاں اپنا اڈہ قائم کر لیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے طالبان کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ یہ اڈہ افغانستان میں لڑائی میں حصہ لینے والے ان عرب نژاد جنگجوں کی مدد سے قائم کیا گیا ہے۔

جو حال ہی میں شام میں جاری لڑائی میں حصہ لینے کے لیے وہاں گئے ہیں۔ پاکستانی طالبان کے ایک رکن کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران جنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کم از کم بارہ ماہر شام گئے ہیں۔ برطانوی ادارے نے شامی اڈے کے ترجمان محمد امین کے حوالے سے کہا ہے کہ اڈہ چھ ماہ پہلے قائم کیا گیا تھا۔