دبئی دنیا کا مصروف ترین ائرپورٹ بن گیا گزشتہ سال 7 کروڑ 5 لاکھ مسافروں نے سفر کیا

Dubai Airport

Dubai Airport

دبئی (جیوڈیسک) دبئی نے مصروف ترین انٹرنیشنل ائرپورٹ ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے مصروف ترین ائرپورٹ لندن کا ہیتھرو ائرپورٹ تھا۔

دبئی سے گزشتہ سال 7 کروڑ 5 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔ 2013 میں دبئی ائرپورٹ سے 6 کروڑ 64 لاکھ اور ہیتھرو ائرپورٹ سے 6 کروڑ 81 لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا۔