خانقاہ ڈوگراں : شہید لانس نائیک محمد نوید عباس سپرد خاک

Monastery dugran

Monastery dugran

خانقاہ ڈوگراں (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد نوید عباس کو خانقاہ ڈوگراں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ دو ہزار دو میں پاک فوج میں شامل ہونے والے لانس نائیک نوید عباس وانا میں ایک جھڑپ کے دوران شہید ہوئے۔

ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ لانس نائیک نوید عباس کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے بیٹے نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ خانقاہ ڈوگراں میں ہونے والی نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔