کراچی بدامنی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) کابینہ کے خصوصی اجلاس میں گورنر، وزیر اعلی، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان کو بھی اجلاس میں بلایا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔

ذرائع سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک انہیں کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی۔