فرض شناس پولیس آفیسر ایس ایس پی ملیر ناصر آفتاب کا تبادلہ منسوخ کیا جائے

کراچی : ضلع ملیر کی مختلف سیاسی اورتجارتی تنظیموں نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ فرض شناس پولیس افسرSSPناصر آفتاب کی تعیناتی بطور SSPملیر برقراررکھیں اورانکا تبادلہ منسوخ کیاجائے یہ اپیل قائد آباد چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے میںکی گئی جس سے انجمن تاجران قائد آباد کے رہنما شوکت ربانی’ سماجی رہنما ابرار احمد’ پی پی پی کے رہنما فیاض پٹھان’فرمان شفیع’ ہزارہ قومی محاذ کے علی ربانی’ تحریک انصاف کے دائود شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین کے مطابق SSPناصر آفتاب کی تعیناتی کے بعد سے ضلع ملیر میںجرائم نہ ہونی کے برابر رہ گئے تھے اورپولیس کے سخت اقدامات کے باعث سماج دشمن عناصر دوسرے اضلاع منتقل ہوگئے تھے۔ خاص طور پر ضلع ملیر اوربلخصوص قائد آباد کی تاجر برادری پر امن ماحول میںتجارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھی۔ لیکن اب SSPناصر آفتاب کے تبادلہ کے بعد سے جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر سراٹھا رہے ہیں۔