ڈیوٹی میں اضافہ، ستمبر میں سونے کی درآمد انتہائی کم رہ گئی

Gold

Gold

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے حوصلہ شکنی کے باعث ستمبر میں سونے کی درآمد انتہائی کم سطح پر آ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے دوران سونے کی درآمد اکیس کلو گرام تک ہی محدود رہی۔ پاکستان نے جولائی میں تین ہزار دو سو انچاس کلوگرام سونا دیگر ممالک سے منگوایا تھا جس پر ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا ۔ حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لئے ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث درآمد انتہائی کم سطح پر آ گئی ہے۔