ای سی سی کا اجلاس ، آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ

ECC Meeting

ECC Meeting

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہوانے والے ا قتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ا قتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کی صدارت اسلام آباد میں ہوا آئل کمپنیوں کے مارجنز بڑھانے کی تجویز زیر غورآئی جس پرکمیٹی نے منظوری دی۔منظوری کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے پٹرول پر منافع 25 پیسے سے بڑھا کر 2 روپے 23 پیسے کردیا گیا،ڈیزل پر منافع 10 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 86 پیسے کردیا گیا۔

ڈیلرز کیلئے پٹرول پر منافع 41 پیسے بڑھا کر 2 روپے 74 پیسے کردیا گیا۔ڈیلرز کیلئے ڈیزل پر منافع 10 پیسے بڑھا کر 2 روپے 30 پیسے کردیا گیا۔ا قتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کیلئے 10 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی منظور کرلی گئی، بینک گارنٹی بیل آوٹ پیکیج کا حصہ ہو گی ۔