صدر آصف زرداری کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔صدر اپنے دورے کے دوران بلوچستان اسمبلی کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور اسمبلی کی بحالی پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی جائے گی۔