قومی اسمبلی نے کیپیٹل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک)قومی اسمبلی نے کیپیٹل یونیورسٹی کے قیام کے بل کی منظوری دے دی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امتیاز صفدر وڑائچ نے ایوان کو بتایا کہ کراچی بدامنی میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں ہوا۔ ایوان نے کیپیٹل یونیورسٹی کے قیام کے بل 2013 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ پاکستان سائیکالوجیکل اتھارٹی کے قیام کا بل مسلم لیگ ن اور اے این پی مخالفت کے باعث موخر کر دیا گیا۔

ایم کیو ایم اراکین کے توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں 2012 میں بارودی مواد کے ذریعے 67 کارروائیاں کی گئیں جن میں 61 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2013 کے پہلے مہینے میں بارودی مواد کے ذریعے 31 کارروائیاں رپورٹ ہوئیں۔