درس قرآن کی تعلیم کا مسئلہ شمالی قبرص فرانس نہیں ہے: ایردوان

Erdogan

Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں بچوں کو دی جانے والی تعلیم قرآن کے خلاف مغرب کے بعض اقدامات کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

صدر ایردوان نے استنبول میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی میں دینی درس و تدریس کے راستے میں حائل رکاوٹیں ختم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکولرزم کی تعریف شمالی قبرص کی عدالت عالیہ کے صدر غلط سمجھے ہیں، ان کا اس بارے میں بیان ناقابل قبول ہے،یہ بتاتا چلوں کہ شمالی قبرص فرانس نہیں ہے،دستور ساز عدلیہ کے صدر کواس غلطی کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر اس کے بعد کی صورت حال قدرے مختلف ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی قبرص کی دستور ساز عدلیہ نے امور دینیات کے درس قرآن سے متعلق بعض اختیارات پر اعتراض کرتےہوئےان سرگرمیوں کو وزارت تعلیم و ثقافت کے زیر نگرانی کر دیا تھا۔