بیرون میں مقیم پاکستانیوں کو عمران خان سے اچھی توقعات ہیں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پاکستانی نئی حکومت سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانوں کو بھی توقعات ہیں۔ اہل مدارس بھی عمران سے اچھی توقعات رکھتے ہیں، سندھ اور پنجاب کے بعض مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ دینا اہل مدارس کیلئے باعث تشویش ہے۔ پیر کوحرمین سے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نگران اعلیٰ مولانا غلام رسول سے ٹلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر نئی آنے والی حکومت سے پوری قوم کواچھے کی توقعات ہیں،ماضی کے سیاسی رویوں اور لوٹ مار سے تنگ عوام اب تبدیلی کے خواہ ہیںیہی وجہ ہے حکمران جماعت کو توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی،بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بھی نومنتخب حکومت سے اچھی توقعات رکھتے ہیں ، دوست ممالک کی دوریوں کو مٹانے کے ساتھ امید ہے عمران ملکی استحکام وترقی کیلئے نمایا کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ملک میں مفت تعلیم عام کرنا بھی ہے اور مدارس دینیہ ستر سال سے وطن عزیز میں مفت تعلیم کو عام کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں ہر طرح کی تعلیم دینا چاہتے ہیں وسائل ہوں تو ڈاکٹر ، انجینئر کیا سائنسدان بھی بنا سکتے ہیں، ،اس سال پنجاب اور سندھ کے بعض مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور اساتذہ ، طلبہ وعلماء کو حراساں اور بعض کو گرفتاریوں کی بھی اطلاعات آئی جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ، اس طرح کے واقعات کی وجہ سے اہل مدارس کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں ، انہوں نے کہا وزیر اعظم مدارس کوترقی اور قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو ہم ویلکم کہتے ہیں جس طرح مدارس میں اسلامی تعلیم کے ساتھ وہ ڈاکٹر ، انجینئر ، اوروکیل بنائیں گی ہم امید کرتے ہیں کہ اسی طرح ینورسٹیز میں مدارس کے شعبے بھی کھولے جائیں گی جس میں مدارس سے فارغ ہونے والوں کی خدمات لی جائیں گی۔