کراچی باسکٹ بال اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا کھیلوں کی خدمات پر ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن کو اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا

 KARACHI BASKETBALL ASSOCIATION

KARACHI BASKETBALL ASSOCIATION

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر غلام محمد خان اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی نے کھیلوں کی خدمات اور کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور یوم آزادی پر ضلع کورنگی میں شاندار اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر اعزازی شیلڈ پیش کیا اس موقع پر انہوںنے کہاکہ یوم آزادی پر شاندار ایونٹ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن کا کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔

کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن جہاں ضلع کی تعمیر و ترقی ،قیام امن اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو احسن طریقے سے انجام دینے میں مصروف ہیں وہیں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور ضلع کورنگی میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بھی ان کا اہم اور بے مثال کارنامہ ہے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شہداء پاک فوج اور قوم کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ضلع کورنگی سمیت شہر بھر میں کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری