تعلیم یافتہ لوگوں کو سیاست میں کردار ادا کرنا چاہیئے، خالد مقبول

Khalid Maqbool

Khalid Maqbool

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ لوگوں کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی کردار ادا کرنا چاہیئے انجینئرنگ فورم کی دعوت افطار سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی سیاست پر جاگیردار، وڈیرے،سرمایہ داراور سردارحاوی ہیں۔

اوربد قسمتی سے ہمارے ملک میں انجینئرز کو جائز مقام نہیں دیا جاتا، انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تعلیم یافتہ افراد کی قدر کرتی ہے اور انہیں معاشرے میں انکا جائز مقام دلانا چاہتی ہے، تقریبن سے انجینیرنگ فورم کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔