عیسٰی لیباریٹری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مریضوں کامفت چیک اپ ٹیسٹ اور علاج

کراچی : پانی کے استعمال میں کمی سے جسم کے پٹھے سخت ہوجاتے ہیںاور ہڈیوں و جوڑوں کے درمیان موجود رطوبتی مواد بھی گاڑھا یا خشک ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے جسمانی درد اور بالخصوص کمردرد کا عارضہ لاحق ہوجاتا ہے اسلئے کمردرد سے محفوظ رہنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کو عادت میں شامل کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹرمیں فارمیسی اور فزیو تھراپی سیکشن کے اشتراک سے لگائے گئے مفت میڈیکل کیمپ میں مفت علاج ‘ ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ سینٹر آنے والے مریضوں اور دیگر افراد کو بیماریوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ۔

اور امراض لاحق ہوجانے کی صورت میں کم خرچ علاج کے حوالے سے رہنمائی و تربیت کی فراہمی کیلئے منعقدہ آگہی سیمینار میں لیکچر دیتے ہوئے فزیو تھراپسٹ مرز اعبید بیگ نے کہا کہ پانی کابکثرت استعمال ‘ متوازن غذا اور فزیو تھراپسٹ کے مشورے کے مطابق تجویز کردہ ورزش کے ذریعے کمر درد اورجوڑ و ہڈیوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

جبکہ کمر سمیت جسم کے کسی بھی حصے میں درد یا ہڈیوں و جوڑوں میں تکلیف کی صورت سب سے پہلے فزیوتھراپسٹ سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ عموماً و ابتدائی حالات میں درد کا علاج فزیو تھراپی اور ورزش کے ذریعے بھی ممکن ہوتا اور اس صورت میں مریض مہنگی ادویات کے اخراجات سے بھی محفوظ ہوجاتا ہے جبکہ ورزش کی وجہ سے مریض کے مدافعتی نظام میں بھی مزید بہتریآتی ہے جو اسے دیگر بیماریوں سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔