واشنگٹن : مصر کی صورتحال پر قومی سلامتی اجلاس کا اعلامیہ جاری

National Security Meeting

National Security Meeting

امریکہ (جیوڈیسک) مصر میں جمہوریت کو ایک مرتبہ پھر پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہے۔ مصر کی صورتحال پر وائٹ ہاوس میں جاری قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ کا متن جاری کر دیا گیا

مصر کی پہلی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج مصر کے مستقبل کے فیصلے کیلئے امریکی صدر بارک اوباما نے مصر کی پہلی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے واقعے پر قومی سلامتی کے اعلی عہدیداران سے ملاقات کی۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کے ارکان مصری اور خطے کے مختلف حکام سے رابطے میں ہیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات پر غور کیا گیا کہ مصر میں جمہوریت کی راہ جلد ہموار کی جائے۔

امریکہ آمریت کی ہرگز حمایت نہیں کرتا۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتا ہے۔ اوبامہ انتظامیہ نے مصر میں فوجی مداخلت پر تنقید تو کی مگر اسکو فوجی بغاوت کہنے سے گریز بھی کیا۔ سیکرٹری دفاع چک ہیگل نے بھی مصری وزیر دفاع جنرل عبدالفتح السیسی اور اسرائیلی وزیر دفاع سے بھی بات کی تھی۔