مصر میں ہلاکتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ

Demonstrated

Demonstrated

اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے مصر میں مرسی کے حامیوں کی کثیر تعداد میں شہادتوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔ مقررین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر میاں اسلم کا کہنا تھا کہ مصر میں فوج کی جانب سے جمہوری حکومت پر جارحیت اور مرسی کے۔

حامیوں کی شہادت امریکہ اور این جی اوز سمیت عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک پر امریکہ کے آلہ کار مسلط ہیں۔ جو مسلمانوں کے خون کی قیمت پراپنے اقتدار کو طول دیتے ہیں۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مصر میں جمہوریت کی بحالی کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔