مصر: حسنی مبارک جیل سے رہا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل

Egypt

Egypt

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو قاہرہ کی جیل سے رہائی کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پراسیکیوٹر نے سابق صدر حسنی مبارک کی رہائی کا حکم جیل حکام کو پیش کیا جسکے بعد ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے ذریعے سابق صدر کو ایک قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پچاسی سالہ حسنی مبارک کو دو ہزار گیارہ میں عوامی احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ انہیں احتجاجی تحریک کے دوران مظاہرین کے قتل کی سازش اور بدعنوانی کے مقدمات میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔