مصر مرسی اور سیسی کے حامیوں میں تصادم، 120 افراد ہلاک

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں صدر مرسی کی حمایت میں نکالی جانے والی پر مصری فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے،ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آج صبح، اخوان المسلمون نے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں ریلی نکالی۔ اخوان المسلمون کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ریلی پر براہ راست فائرنگ کردی جس سے ساڑے چار ہزار کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔

صدر مرسی کے حامیوں اور فورسز کے درمیان، ایئر پورٹ کے قریب جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ دوسری جانب مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا۔

گاڑیوں کو آگ لگادی۔ مصر ی وزارت صحت کے مطابق پتھراو اور چاقو زنی کے واقعات میں 7 افراد اپنی جان سے گئے اور سو سے زائد زخمی ہو گئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔