مصر، مرسی کے حامیوں کیخلاف کریک ڈائون، اب تک 800 سے زائد افراد جاں بحق

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں سیکیورٹی فورسز کا معزول صدر محمد مرسی کیحامیوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے،اس خونی کھیل میں اب تک 8سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

شام کی فوج نے قاہرہ کی ایک مسجد کو خالی کرا کے کئی افراد کو حراست میں لے لیا،چار روز سے جاری اس کارروائی میں ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس میں ایمن الظواہری کے بھائی بھی شامل ہیں۔مصر کے عبوری وزیراعظم نے معزول صدر محمد مرسی کی بحالی کا مطالبہ کرنے والی جماعت اخوان المسلمین کو قانونی طور پر تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے، دوسری جانب برطانیہ نے مصر میں اپنے شہریوں کو ہوٹلوں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔