مصری عدالت کا سابق صدر حسنی مبارک کو رہا کرنے کا حکم

Hosni Mubarak

Hosni Mubarak

قاہرہ(جیوڈیسک)مصری عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو قتل کے الزام میں عارضی تحویل کی مدت مکمل ہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو مظاہرین کے قتل کے الزام میں عمرقید کی سزاسنائی گئی تھی۔

سزا کیخلاف اپیل دائرکرنے کے بعدحسنی مبارک کو عارضی تحویل میں رکھاگیا تھا جس کی 2 سالہ مدت مکمل ہونے پر عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حسنی مبارک پر فراڈ کے الزامات کی تحقیقات کی جاری ہیں جس کی وجہ سے وہ تحویل میں ہی رہیں گے۔