عید کی تعطیلات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہو سکا

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عید کی تعطیلات کی وجہ سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی 15 روزہ قیمتوں کی سمری تیار نہیں کرسکا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی پندرہ روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سےہونا تھا لیکن اب نئی قیمتوں کا اعلان 17 مئی کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا پیرکوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔