عید کے دوسرے روز موج مستی کے بڑے پروگرام، تفریح گاہوں پر رش

Eid Celebrate

Eid Celebrate

لاہور (جیوڈیسک) عید کے دوسرے روز شہریوں نے موج مستی کے بڑے پروگرام بنا لئے، تفریح گاہوں میں رش ہے، بچہ پارٹی خوب جشن منانے کے لئے پرجوش ہیں۔

لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کیا، ریس کورس، گلشن اقبال پارک میں بچہ پارٹی جھولوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے، فیملیز بڑی تعداد میں چڑیا گھر پہنچ گئیں، کسی نے اونٹ کی سواری کی تو کوئی الیکٹرانک ہاتھی سے لطف اندوز ہوا، بچوں نے من پسند جانوروں سے خوب اٹکھیلیاں کیں۔

اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں شہری کشتی رانی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، میوزک کے تڑکے پر منچلوں کے رقص نے خوب رنگ جمایا، فیصل آباد میں بچوں نے عیدی تفریح پر اڑائی۔

پشاور میں سڑک پر سجے عید میلے میں بچوں نے خوب عید منائی، کوئٹہ میں بھی عید کی خوشیوں کا سین آن ہے، چھوٹے بڑے انڈے لڑا کر بھی انجوائے کر رہے ہیں۔