عید گاہوں سے برساتی پانی کی نکاسی اور نماز عید کے حوالے سے اجتماعات کے انعقاد کو یقینی بنا یا جائے ، نشاط محمد ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا برسات کے بعد پیدا علاقائی مسائل کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال عوام کو درپیش مسائل کے جائزے کے لئے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی اور شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہکرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوام کو صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے۔

عوام کو صاف ستھرے ماحول ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا مثالی سسٹم یقینی بنا کر عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے،میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے عید گاہوں پر جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ذمہ دران سے کہاکہ مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین اور عید گاہ کمیٹیز کے باہمی تعاون و مشاورت کے ذریعے نماز عید کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے رکن صوبائی اسمبلی کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد چند گھنٹوں میں باہمی ٹیم ورک کے ساتھ ضلع شرقی کی تمام شاہراہوں اور اندرونی گلیوں سے برساتی پانی کی با آسانی نکاسی کو یقینی بنا دیا گیا۔

انہوں نے بتا یا کہ نماز عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے پورے ضلع میں عید گاہوں سے برساتی پانی نکالنے کے بعد رنگ و روغن اور صفائی وستھرائی کا کا ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے انشا اللہ نماز عید سے قبل تمام علاقوں میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو مزید متوقع برسات کے پیش نظر عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔