کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 5 خواتین جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار احسن آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے پانچ لڑکیاں جاں بحق جبکہ ماں باپ سمیت چار افراد کی حالت بگڑ گئی۔ گلشن معمار کے علاقے احسن آباد فیز ٹو کے مکان میں زہریلا کھانا کھانے سے واٹر بورڈ کے ملازم غلام مرتضی, بیوی، چھ بیٹیوں اور ایک بیٹا سمیت بے ہوش ہوگئے۔

اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ جب جائے وقوعہ پر پہنچا تو غلام مرتضی کی پانچ بیٹیاں بائیس سالہ پارس، انیس سالہ ارم، سولہ سالہ کرن، بارہ سالہ امبرین، نو سالہ سوآب دم توڑ گئیں جبکہ غلام محمد، سترہ سالہ بیٹا عامر، تیرہ سالہ بیٹی اور بیوی کو بیہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچ جانے والے کھانے کو فورنسک لیب میں ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ وزیراعلی سندھ نے زہر خورانی کے نتیجے میں پانچ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی جبکہ صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔