عید قربان ایثار، قربانی اور اطاعت خداوندی کا نام ہے، قوم شہدا کو یاد رکھے، پیر معصوم نقوی

Jamiat Ulema Pakistan

Jamiat Ulema Pakistan

لاہور : جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عید قربان ایثار، قربانی اور اطاعت خداوندی کا نام ہے۔ قوم دہشت گردوں کے خلاف جان قربان کرنے والے فوجی ،پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو ضروریاد رکھے۔ عید پیغام میں قائد اہل سنت پیر معصوم نقوی نے کہا کہ قوم کو اپنے فوجی جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی قوم معترف ہے۔

توقع رکھتی ہے کہ وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت میں افواج پاکستان اپنی قربانیوں کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی ناسور کی طرح پھیل چکی ہے۔ جس کی وجہ حکمرانوں کی غیرملکی آقاوںکے اشاروں پر بنائی گئی پالیسیاں ہیں۔آج کبھی کوئٹہ، ہنگو، گلگت ،پشاوراور کراچی میں بم دھماکے کرکے بے گناہوں کا خون بہایا جاتا ہے۔قوم کی حفاظت کے لئے فوجی اور دہشت گردوں کے ہاتھوں قربان ہونے والے پاکستانیوں کے درجات کی بلندی کے لئے پوری قوم دعا گو ہے۔