عید خریداری رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھنوروں نے بازاروں میں خواتین کو تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا

ڈنگہ : عید خریداری رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھنوروں نے بازاروں میں خواتین کو تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا ۔ جیب تراش خواتین کا گروہ بھی متحرک، پولیس گشت نہ ہونے کے باعث بازاروں میں متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں۔ اس سلسلہ میں بتایا گیا ہے کہ عید خریداری اور بازاروں میں خواتین کے رش کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کو تنگ کرنے والے عادی مجرم بھنورے بازاروں میں مٹر گشت کرتے پھررہے ہیں۔

جنہوں نے خواتین کا خواتین کا خریداری کرنا دشوار بنا دیا ہے، جبکہ ان کی بے ہودہ کاروائیوں کو روکنے کیلئے کوئی پولیس اہلکار بازار میں ڈیوٹی پر مامور نہیں کیا گیا، جبکہ عید رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین جیب تراشوں کا گروہ بھی متحرک ہو گیا، جو خواتین کے ساتھ ساتھ ہو کر ان کے پرس ہوشیاری سے لے اڑتا ہے۔

گروہ میں موجود بعض جیب تراش خواتین جن کا زیادہ ارگردگرد کے نواحی گائوں سے ہوتا ہے۔ مگر خاتون ہونے کے ناطے ہمیشہ پولیس کے ساتھ مک مکا کرکے بچ جانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں جس کے باعث ان کے حوصلے مزید بڑھ چکے ہیں۔