اٹھارہویں صدی میں ڈوبے جہاز سے 3 لاکھ ڈالر کے زیورات مل گئے

Ornament

Ornament

امریکا (جیوڈیسک) امریکا فلوریڈا کے ایک خاندان نے اٹھارہویں صدی میں ڈوبے ایک جہاز سے تین لاکھ ڈالر کے سونے کے زیورات تلاش کر لئے۔ یہ زیورات رک شمٹ Rick Schmitt انکی اہلیہ اور دو بچوں نے سترہ سو پندرہ میں بحر اوقیانوس میں غرق ہوئے جہاز سے تلاش کئے ہیں۔

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے اسپین جانے والے برینٹ برسبن Brent Brisben نامی کمپنی کے اس جہاز پر چالیس کروڑ ڈالر کا خزانہ لدا تھا جس میں سے اب تک ساڑھے سترہ کروڑ ڈالر مالیت کا خزانہ تلاش کر لیا گیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق اس خزانے کا بیس فیصد حکومت کو ملے گا جبکہ باقی خزانہ کمپنی اور تلاش کرنے والوں میں برابر تقسیم ہو گا۔