سستے آٹے کی فراہمی، حکومت سبسڈی دے گی: رانا ثنا

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب حکومت نے آئندہ سال کے لیے گندم کی امدادی قیمت خرید 1330 روپے فی چالیس کلو گرام جبکہ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 785 روپے مقرر کی ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے وزیر خوراک بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کسانوں کو ان کی فصل کے مناسب دام دینے کے لیے ان نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 18 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یسن کا کہنا تھا کہ روٹی اور نان کی قیمت میں من پسند اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کا معیار برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین کوشش ہوگی کہ سبسٹدی کے اثرات مستحق صارفین تک بھی پہنچیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر کٹری نظر رکھی جائے گی۔