نومنتخب حکومت نے اگر مشرف اور زرداری کی پالیسیوں کوجاری رکھا تو اگلے الیکشن میں وہ عوام کی نفرت کاشکار بن سکتی ہیں ،روحیل اکبر چوہدری

تحریکِ تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ نومنتخب حکومت نے اگرمشرف اور زرداری کی پالیسیوں کوجاری رکھا تو اگلے الیکشن میں وہ عوام کی نفرت کاشکار بن سکتی ہیں سابق حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے اور نہ ہی غریب آدمی کے لیے کوئی روزگار ہے۔

جبکہ پیپلز پارٹی نے5سال مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھااورقومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا رہا۔سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑیا جاتا رہا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نئی حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے اور عوام کو اس عذاب سے گذارنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔

تاکہ ملک دشمن اور عوام دوست حکمرانوں کا سب کو معلوم ہو سکے اگر آنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھی اپنے وعدوں پر عمل اور سابق کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہ کیا تو ان کی بھی ہمدردیاں مشکوک سمجھی جائیں گی اب تو مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے غریب عوام کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں اورقوم سے کیے گئے وعدے بلا تاخیرپورے ہونے چاہئیں۔