ایم کیو ایم کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنے والے ہر بار کی طرح ناکام ہونگے ،عوام کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت کو نکالا نہیں جاسکتا : نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہNA-256اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیاں ایک مذموم ذہنیت اور سازشی عناصر کی کاروائی ہے دہشت گردی قائد تحریک محترم الطاف حسین کے جانثاروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا شہداء کے لہو سے انقلاب آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست اُمیدواران صوبائی اسمبلی حلقہ PS-119ارتضی فاروقی اور PS-120کے اُمیدوار نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر4،سادات کالونی ،ڈرگ روڈ ،شاہ فیصل کالونی نمبر5،شاہ فیصل کالونی نمبر2اور3میں انتخابی مہم کے آغاز پر انتخابی رابطہ آفس کا افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اقبال محمد علی خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک سے دہشت گردی ،عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والی ناانصافی ،محرمیوں اور جاگیردرانہ ،وڈیرانہ نظام کے خاتمے اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا یا جائے اس موقع پر حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-119ارتضی فاروقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مظلوم اور متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔

ہم قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوام کے حقوق کی جد و جہد جاری رکھیں گے انہوں نے چاروں صوبوں کے عوام سے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اور ترقی و خوشحالی کے لئے الطاف حسین کا ساتھ دیں اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد اپنے حقیقی نمائندوں کو 11مئی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنے والے سازشی عناصر ہر بار کی طرح اس بار بھی اپنے مذموم اور ناپاک ارادوں میں ناکام ہونگے قائد تحریک محترم الطاف حسین عوام کے دلوں میں بستے ہیں قائد تحریک کی محبت کو عوام کے دلوں سے کبھی نہیں نکالا جاسکتا نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ 12مئی 2013ء کا سورج متحدہ قومی موومنٹ کی پورے ملک سے کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

Election Campaign

Election Campaign