انتخابی مہم کی آخری اتوار،آج کئی شہروں میں جلسے

Party

کراچی(لیو ڈیسک) نتخابی مہم کی آخری اتوار، چھٹی کے دن سیاسی قائدین بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔ آج بھی کئی شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف آج آبپارہ اسلام آباد، میانوالی اور نواحی علاقوں پپلاں والی، قمر مثانی اور تلہ گنگ میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

شہباز شریف آج گوجرہ میں جلسہ کر رہے ہیں۔تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان آج خوشاب، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں جلسے کریں گے۔ملتان، خانیوال اور جہانیاں میں متحدہ قومی موومنٹ نے جلسوں کا اہتمام کیا ہے جن سے الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔