اپراورکزئی ایجنسی:سیکورٹی فورسز کی کارروائی،10 شدت پسند ہلاک

Orakzi

اورکزئی ایجنسیاپراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 شدت پسد ہلاک ہوگئے۔ادھر ہنگو میں سرچ آپریشن کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے قسمت سانگر میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔

جس کے نتیجے 10 شدت پسند مارے گئے اور تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ادھر ہنگو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ازغروبانڈہ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اہم شدت پسند کمانڈر بلال سمیت 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔