چاہتے ہیں انتخابی مقدمات کے فوری فیصلے ہوں، چیف جسٹس

Tasaddaq Hussain Jilani

Tasaddaq Hussain Jilani

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی عذر داریوں کی سماعت التوا کا شکار نہ ہو تا کہ الیکشن معاملات کا فوری فیصلہ ہو۔ یہ ریمارکس انھوں نے پی پی 170 سانگلہ ہل سے منتخب نمائندے حافظ طارق محمود کیخلاف جعلی ڈگری کے مقدمہ کی سماعت کے دوران دیے ہیں۔

طارق محمود کے وکیل نے التوا کی درخواست کی تو چیف جسٹس نے کہا کوشش ہونی چاہیے کہ الیکشن مقدمات میں التوا نہ ہو، کیس پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ اے پی پی کے مطابق فاضل بنچ نے کامیاب امیدوار حافظ طارق محمود کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ مخالف امیدوار ملک مقصود اعوان نے طارق باجوہ کی شہادت العالمیہ کی ڈگری کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا تھا جس کو ٹربیونل نے جعلی قرار دیا تھا۔