آئی جی سندھ نے نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملے کا نوٹس لے لیا

Shahid Nadeem Baloch

Shahid Nadeem Baloch

کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے کر فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ناظم آباد میں نجی ٹی وی چینل کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں چینل کے 3 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔