ضمنی انتخاب، من پسند نتائج کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ضمنی انتخاب میں من پسند نتائج لانے کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے ایک سو انتیس سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد منشا سندھو کے حلقے کے دورے کے موقع پر ذرائع نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری ریاستی وسائل اور مشینری کو ضمنی انتخاب میں استعمال کر رہی ہے، جو پری پول ریگنگ کے زمرے میں آتا ہے۔