الیکشن کمیشن 20 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گا

Election Comission

Election Comission

نئے کاغذات نامزدگی فارم کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فارم کی تقسیم کا عمل اٹھارہ مارچ تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر کچھ نئی شرائط عائد کی ہیں۔ الیکشن کمیشن بیس کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گا۔

ملک میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کی حرکت میں تیزی آگئی ہے۔کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ جمعرات کو کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو فراہم کردیئے جائیں گے۔ خواتین کے لئے کاغذات نامزدگی کا رنگ گلابی جبکہ اقلیتی امیدواروں کے لئے زرد رنگ کے فارم چھپوائے گئے ہیں۔

نئے کاغذات نامزدگی میں امیدواروں پر کچھ نئی شرائط عائد کی گئیں ہیں امیدوارکو قرضوں کی تفصیلات دینے کے ساتھ حلفیہ کہنا ہوگا کہ امیدوار یا اس کے خاندان کے کسی فرد یا ایسی کمپنی جو اس کی ملکیت ہے یا جس کا وہ ڈائریکٹر ہے اس نے بیس لاکھ روپے سے زائد کے قرضہ کا ایک سال سے نادہندہ نہیں ہے۔

امیدوار کو حلفیہ کہنا ہوگا کہ وہ یا اہل خانہ گیس و بجلی و پانی کے محکموں کے نادہندہ نہیں۔ امیدوار کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے بارے میں بھی بتانا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فارم کی تقسیم کا عمل اٹھارہ مارچ تک مکمل ہوگا۔

وزارت خزانہ نے انہتر کڑوڑ روپے کی قسط الیکشن کمیشن جو جاری کر دی ہے۔ وزات خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو اس سے پہلے دو ارب روپے فراہم کئے جاچکے ہین۔ جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تین ارب اکتیس کڑوڑ روپے کے فنڈ آئندہ ماہ مل جائیں گے۔