کراچی : اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپا، طالبعلم پر تشدد کرنیوالا گارڈ گرفتار

karachi

karachi

کراچی(جیوڈیسک)پولیس نے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپا مار کر طالبعلم پر تشدد کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اعجاز حسین جاکھرانی کے گھر چھاپا مارا گیا۔

جہاں طالبعلم پر تشدد کرنے والے گارڈ دوست علی کو گرفتا رکرلیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے بیٹے نے ساتھی طالبعلم کو اپنے گارڈز کے ذریعے تشددد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔