حنا ربانی دنیا کی پرکشش خواتین سیاستدانوں میں سر فہرست

Hina Rabbani

Hina Rabbani

نئی دہلی(جیوڈیسک) ایک بھارتی اخبار کے سروے کے مطابق دنیا کی سب سے پر کشش خواتین سیاستدانوں میں حنا ربانی کھر سر فہرست ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے سروے کے مطابق 34 سالہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھراپنے اسٹائل کی وجہ سے پہلے نمبر پر آئیں۔

کینیڈا کی تامل رکن پارلیمنٹ29 سالہ Rathika دوسرے نمبر پر ہیں، یو کرائن کی سابق وزیراعظم یولیاyuliaکااس فہرست میں تیسرانمبر ہے،جبکہ امریکی صدراتی امیدوار سارہ پالن 5ویں ، بھارت کی خاتون اول سونیا گاندھی چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے 8 ویں نمبر پر جگہ پائی ہے۔امریکا کی سابق خاتون او ل اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن 9ویں نمبر پر ہیں اورموجودہ خاتون اول مشعل اوباما12ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ فرانس کی مشہور ماڈل اور خاتون اول کارلا برونی پرکشش خواتین کے سروے میں سب سے پیچھے رہ گئی ہیں۔